اسلام آباد ہائیکورٹ، مختلف سیکٹرز میں پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا سی ڈی اے کا آرڈر معطل، نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ، مختلف سیکٹرز میں پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا سی ڈی اے کا آرڈر معطل، نوٹس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا سی ڈی اے کا آرڈر معطل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے الاٹمنٹس منسوخی پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت سے قبل جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے عمر رانا اور دیگر پٹیشنرز کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا، سی ڈی اے نے 28جولائی 2025 کو پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا، متاثرین سے پلاٹ خریدنے والے دس شہریوں نے الاٹمنٹ منسوخی کیخلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ،درخواست گزاروں کی جانب سے عادل عزیز قاضی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ الاٹیز سے خریدے گئے پلاٹس ضابطے کی کارروائی کے بعد سی ڈی اے نے موجودہ پٹیشنرز کے نام ٹرانسفر کیے، اصل الاٹیز کے کسی عمل کا موجودہ خریداروں کے حقوق پر کوئی اثر نہیں ہوتا، سی ڈی اے نے اوریجنل الاٹمنٹ میں کسی قسم کی بے ضابطگی یا غیر قانونی ہونے کی نشاندہی نہیں کی، سی ڈی اے اوریجنل الاٹیز یا ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے بجائے موجودہ خریداروں کو قیمتی پراپرٹی سے محروم کر رہا ہے۔
دلائل کے بعد عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی، سی ڈی اے سمیت تمام فریقین کو آئندہ سماعت سے قبل جواب جمع کرانے کی ہدایت ۔عدالت نے حکم دیا کہ سی ڈی اے جواب کی کاپی آئندہ سماعت سے قبل درخواست گزاروں کے وکیل کو بھی فراہم کرے۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں متاثرین کو 300سے زائد پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی ہے ،متاثرین کو دس سال قبل پلاٹس الاٹ کیے گئے تھے جو وہ مختلف لوگوں کو فروخت کر چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بھی ضمانت منظور جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بھی ضمانت منظور فلسطینی چیف جسٹس اور امام مسجد اقصیٰ کی پاکستان آمد، وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات شیر افضل مروت کس کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے؟ علیمہ خان نے الزامات کا پنڈورا کھول دیا سستا آٹا فراہم کرنے سے فلور ملوں کے انکار پر حکومت کا ردعمل سامنے آگیا پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل فوری روکنے کا مطالبہ شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات؛ مشترکہ منصوبوں پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مختلف سیکٹرز میں سی ڈی اے نے اسلام آباد نوٹس جاری کا آرڈر
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔