اسلام آباد ہائیکورٹ نے شبلی فراز اور کنول شوذب کی توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شبلی فراز اور کنول شوذب کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں دونوں رہنماؤں کے نام سفری پابندی کی فہرست (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) سے نہ نکالنے کے معاملے پر دائر کیسز کی سماعت ہوئی۔
تاہم دو بار کیس کال ہونے کے باوجود شبلی فراز اور کنول شوذب کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواستیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔