شبلی فراز اور کنول شوزب کی ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواستیں خارج
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
شبلی فراز اور کنول شوزب کی ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواستیں خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی شبلی فراز اور کنول شوذب کی درخواستیں خارج کر دیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز اور کنول شوذب کے نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیسز کی سماعت ہوئی۔
دو بار کیس کال ہونے پر شبلی فراز اور کنول شوذب کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جس کے باعث عدالت نے عدم پیروی پر درخواستیں خارج کر دیں۔
یاد رہے کہ شبلی فراز اور کنول شوذب نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقدرتی آزمائشیں اور رسولِ اکرم ﷺ کی تعلیمات گھر، فصلیں، دکانیں، بازار سب پانی کی نذر، گجرات میں 506 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما کا صوبہ پوٹھوہار کے قیام کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین میں ایمرجنسی امدادی سامان کی تقسیم شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات؛ سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون اہم موضوعات پنجاب: بارشوں اور سیلاب سے مزید سیکڑوں دیہات زیر آب، لاکھوں ایکڑ فصلیں تباہ پاکستانی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا الزام ثابت نہ ہوسکا، مانچسٹر پولیس نے کیس خارج کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شبلی فراز اور کنول شوذب درخواستیں خارج کی درخواستیں
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔