کیوی لیجنڈ راس ٹیلر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے لیجنڈ اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح راس ٹیلر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راس ٹیلر عمان میں ہونے والے آئندہ ایشیا-ایسٹ ایشیا-پیسیفک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کوالیفائر میں ساموا کی نمائندگی کریں گے۔
ٹیلر کو آج صبح ساموا کے نامزد اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
ٹیلر نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ اپنے ورثے، ثقافت، گاؤں اور خاندان کی نمائندگی کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
Ross Taylor will be back, in new colours!
 
 Samoa have announced a squad which includes the former New Zealand international for the T20 World Cup Asia-EAP qualifier ???????? pic.                
      
				
واضح رہے کہ راس ٹیلر کی والدہ کا تعلق ساموا سے ہے جس کی بناء پر ان کے پاس ساموا کی شہریت بھی ہے اور اپریل 2022 میں نیوزی لینڈ کے لیے کھیلے گئے اپنے آخری میچ کے بعد تین سال کا اسٹینڈ آؤٹ پیریڈ مکمل ہونے پر وہ اپنی دوسری قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہوگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیلر نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 18 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 122.37 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1909 رنز بنائے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راس ٹیلر
پڑھیں:
برطانیہ: لیجنڈ گلوکار کے کدوؤں سے بنے موزائک نے ریکارڈ بنا دیا
برطانیہ کے ایک فارم نے لیجنڈ راک گلوکار اوزی اوسبورن کا کدوؤں سے موزائک بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ساؤتھمپٹن میں واقع سنی فیلڈز فارم نے سیکڑوں کدوؤں کو ترتیب دے کر 2281 مربع فٹ پر لیجنڈ گلوکار کا موزائک بنایا۔ جس نے کدوؤں سے بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے موزائک کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
موزائک کی رُونمائی ایک تقریبا میں کی گئی جس میں اوزی اوسبورن کی اہلیہ شیرون اور بیٹی کیلی نے شرکت کی۔
میٹل بینڈ بلیک سیباتھ کے لیڈ گلوکار اوزی اوسبورن کا انتقال رواں برس 22 جولائی کو 76 برس کی عمر میں ہوا۔