شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا تاج اپنے نام کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز


دبئی :شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ 2025 کا تیسرا ایڈیشن جیت لیا۔ فائنل میں شارجہ واریئرز نے ڈیزرٹ وائپرز ڈویلپمنٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دی۔ دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں واریئرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بنا کر 19.

2 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔ یاسر کلیم 33 اور محیت کلیان 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ وائپرز کی جانب سے سنجے پہل، خزامہ تنویر، مطیع اللہ خان اور حافظ الماس ایوب نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ڈیزرٹ وائپرز نے شاندار آغاز کیا۔ اوپنرز مایانک (27) اور تنیشا سوری (29) نے تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ تاہم درمیانی اوورز میں واریئرز کے بولرز نے شاندار واپسی کرتے ہوئے وائپرز کی بیٹنگ لائن کو لڑکھڑا دیا۔ عبدالغفار نے 3 وکٹیں، وسیم اکرم نے 2، شہباز علی اور عمیر علی نے بھی 2، 2 شکار کیے۔میچ کے آخری اوور میں ڈیزرٹ وائپرز کو جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے لیکن عبدالغفار نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے لگاتار دو گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں اور پوری ٹیم 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سنجے پہل کو آل راؤنڈ کارکردگی پر’’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘‘ قرار دیا گیا۔ انہوں نے سات میچوں میں 157 رنز اسٹرائیک ریٹ 215 کے ساتھ اسکور کیے اور 12 وکٹیں بھی حاصل کیں۔بیٹنگ میں گلف جائنٹس کے جوناتھن فیگی 273 رنز کے ساتھ سب سے آگے رہے، جبکہ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے ساگر کلیان (230) اور واریئرز کے رئیس احمد (227) نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ بولنگ میں شارجہ واریئرز کے حیدر رزاق 16 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کا انسداد دہشت گردی کی استعداد کار بڑھانے میں پاکستان کو مدد فراہم کرنے کا اعلان پاکستانی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا الزام ثابت نہ ہوسکا، مانچسٹر پولیس نے کیس خارج کردیا ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 4 کا آغاز 2 دسمبر سے ہوگا، شیڈول جاری شارجہ: آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کا میدان سج گیا مچل اسٹارک کا ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان وسیم اکرم کی شاندار بولنگ، شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ کی گلف جائنٹس پر فتح دبئی میں آئی ایل ٹی20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے، چار ٹیموں نے کامیابی سمیٹ لی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ شارجہ واریئرز ڈی پی ورلڈ ا ا ئی ایل ٹی ئی ایل ٹی 20

پڑھیں:

ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ کے نویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظبی میں شیڈول میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے بنگلادیش کے کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ ٹیم کو یہ میچ لازمی جیتنا ہے۔ پچ تھوڑی سلو لگ رہی ہے، لہٰذا 160 تک کا اسکور اچھا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا
  • ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری
  • ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ، ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کی شاندار نتائج کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل
  • ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست
  • ایشیا کپ ٹی 20: یو اے ای کی شاندار بیٹنگ، عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف
  • ایشیا کپ ٹی 20: یو اے ای کی شاندار بیٹنگ،عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف
  • پہلا کویلیم ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر، فرسان کمپنی کے چیف ایگزیکٹو چوہدری افضل مبشر چیمہ مہمان خصوصی
  • سابق ورلڈ چیمپئن باکسر رکی ہیٹن 46 برس کی عمر میں چل بسے