مشی خان نے زندگی کے اہم فیصلے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
اداکارہ اور میزبان مشی خان نے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ سماجی مسائل پر ویڈیوز بنانا اور سوشل میڈیا پر سرگرم رہنا کچھ وقت کے لیے روک رہی ہیں۔
مشی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دے رہی ہیں اور اتنی تکلیف دہ چیزیں دیکھنے کے بعد ان کا دماغ سست ہو گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب وہ معاشرے میں ہونے والے غلط واقعات پر ویڈیوز نہیں بنائیں گی اور اپنی زندگی پر توجہ دیں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ معاشرتی ناانصافیوں اور مسائل پر آواز اٹھاتی رہی ہیں، مگر اب وہ محسوس کرتی ہیں کہ ملک میں حالات میں کوئی بہتری ممکن نہیں۔
مداحوں نے مشی خان کے فیصلے کی حمایت کی اور انہیں ذہنی سکون کے لیے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
یہ فیصلہ مشی خان کے مداحوں کے لیے حیران کن تو ہے، لیکن ان کی صحت اور ذہنی سکون کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں سے ایک صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اداکارہ کے نئے ڈرامے کا ٹیزرز سامنے آتے ہی ان کی شادی کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔
یوں تو صبا قمر اپنی زندگی کو بھارتی ہدایت کار امتیاز علی کی فلموں کی طرح ’ادھوری روح‘ قرار دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ زندگی میں ادھورے پن کا ایک اپنا ہی مزہ ہے۔ تاہم اب لگتا ہے ان کی زندگی مکمل ہونے والی ہے۔
ان قیاس آرائیوں کی بنیادی وجہ اداکارہ کا نیا ڈرامہ ’پامال‘ ہے، جس میں ان کے مدِ مقابل اداکار عثمان مختار ہیں۔
جی ہاں، وہی عثمان مختار جو اپنی ساتھی اداکاراؤں کے لیے خوش قسمتی کا ستارہ سمجھے جاتے ہیں، جن کے ساتھ کام کرنے والی ہر اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جاتی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے نئے ڈرامہ سیریل پامال کا ٹیزرز سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ اب اگلا نمبر صبا قمر کا ہے، اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
بعض صارفین نے تو اداکارہ کو شادی کی پیشگی مبارک باد بھی دے دی ہے۔