سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں زندگیاں برباد کرنے کے الزام پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں زندگیاں برباد کرنے کے الزام پر ردعمل دے دیا۔
بگ باس 19 کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے واضح کیا کہ وہ انڈسٹری میں کسی کی بھی زندگی کو سنوارنے یا بگاڑنے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔
انہوں نے شہناز گل سے کہا کہ وہ کسی کا کیریئر بنانے یا برباد کرنے کے بھی ذمے دار نہیں ہیں۔
یہ ردعمل سلمان خان نے اس وقت دیا جب شہناز گل نے اپنے بھائی شہباز بدیشا کو وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر واپس شو میں متعارف کروایا اور سلمان خان سے کہا کہ میں آپ کیلئے ایک گزارش لے کر آئی ہوں، آپ نے بہت سے لوگوں کا کیریئر بنایا ہے۔
اس پر سلمان خان نے واضح کیا کہ وہ کسی کا کیریئر بنانے کا ذمہ دار ہرگز نہیں ہوں بلکہ اوپر والا ہے بلکہ مجھ پر تو یہ الزام ہے کہ میں نے کئی لوگوں کے کیریئر برباد کیے ہیں۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں کسی کا کیرئیر برباد کردوں یہ میرے اختیار میں ہی نہیں، اگر میں کسی کا کیریئر برباد کروں گا تو وہ میرا اپنا ہی ہوگا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
آپریشن سندور کی ناکامی پر شکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپورا بھارت سیخ پا ہے۔
آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ یہ سچائی ہے کہ نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو بتائیں کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مودی اس بات کو نہیں جھٹلا سکتا کہ اس نے آپریشن سندور رکوایا۔
دوسری جانب کانگریس لیڈر سوپریا شری نیت کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 7طیارے مار گرائے گئے، اس پر نریندر مودی کی خاموشی اسے تسلیم کرتی ہے۔ نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی کی بزدلی کی وجہ سے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگ چکی ہے۔