ڈی آئی خان: عدلیہ کا تاریخی فیصلہ، لاوارث نومولود تعلیم یافتہ بے اولاد جوڑے کے سپرد
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان:۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں عدلیہ کی تاریخ کا ایک منفرد اور تاریخی فیصلہ سامنے آیا ہے، جہاں عدالت نے ڈسٹرکٹ زنانہ اسپتال کے لیبر روم میں چھوڑے گئے ایک لاوارث نومولود بچے کو اسلام آباد میں رہائش پذیر بے اولاد، تعلیم یافتہ اور متمول جوڑے کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 18 اگست 2025 کو ایک نامعلوم شخص ڈسٹرکٹ زنانہ اسپتال ڈیرہ کے لیبر روم میں نومولود بچہ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ اسپتال عملے نے فوری طور پر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی، جس نے معاملہ عدالت کے سپرد کرنے کی ہدایت دی۔ بعدازاں لیبر روم کی انچارج آسیہ نورین کی درخواست پر عدالت نے بچے کی عارضی حوالگی انہیں دے دی تھی۔
ایڈیشنل جج محمد ایاز خان کی عدالت میں جب بچے کی مستقل حوالگی کا کیس پیش ہوا تو مجموعی طور پر 13 درخواستیں سامنے آئیں۔ تمام درخواستوں پر غور و خوض کے بعد عدالت نے نومولود کے بہتر مستقبل اور نگہداشت کے پیشِ نظر اسلام آباد کے رہائشی جوڑے، حسن عدنان احمد (اٹارنی سپریم کورٹ) اور ان کی اہلیہ نوشین محسود، کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔
جوڑے کو بچے کی سپردگی دس لاکھ روپے کے شیورٹی بانڈ کے عوض دی گئی۔ فیصلے کے موقع پر عدالت میں خوشی کا سماں تھا۔ ایڈیشنل جج محمد ایاز خان نے خود نومولود کو گود میں لے کر بوسہ دیا اور اپنے ہاتھوں سے جوڑے کے حوالے کیا۔
بچے کی حوالگی پر جوڑا بے حد جذباتی ہوگیا اور عدالت کے اس تاریخی فیصلے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے زندگی کا سب سے قیمتی لمحہ ہے۔ سماجی حلقوں اور کمیونٹی نے عدالت کے اس فیصلے کو بے حد سراہا اور کہا کہ یہ اقدام نہ صرف بچے کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے بلکہ معاشرے میں مثبت پیغام بھی ہے۔ اس موقع پر وکلاء، سوشل ویلفیئر افسران اور ہسپتال کے عملے کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ عدالت کے باہر میٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ خاتون گھڑی ساز کون ہیں؟
اسرا عارف پاکستان کی پہلی باضابطہ تربیت یافتہ خاتون واچ میکر ہیں جنہوں نے سوئزرلینڈ کے عالمی ادارے WOSTEP سے تربیت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: مسجدِ نبویؐ کی ایک منفرد گھڑی، جس کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں
دبئی میں پرورش پانے والی اور بزنس گریجویٹ اسرا نے اپنی زندگی کی سوئیوں کا رخ بدل کر گھڑی سازی جیسے نایاب ہنر میں قدم رکھا اور اب وہ چاہتی ہیں کہ پاکستان کے نوجوان اس شعبے میں آگے بڑھیں۔ جانیے یہ دلچسپ کہانی اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں