پختونخوا میں ناقص کارکردگی کے حامل اسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ناقص کارکردگی دکھانے والے اسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی مشیر صحت احتشام علی کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 24 اسپتال نجی شعبے کے انتظامی کنٹرول میں دیے جائیں گے جن میں کٹیگری بی، سی اور ڈی کے اسپتال شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسپتال پرائیویٹ نہیں کیے جارہے بلکہ صرف انتظامی امور نجی شعبے کے حوالے ہوں گے تاکہ عوام کو سرکاری خرچ پر بہتر علاج کی سہولت مل سکے۔
مشیر صحت نے کہا کہ سرکاری ملازمین معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دیتے رہیں گے جبکہ نجی کمپنیاں طبی عملے کی کمی، آلات اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گی۔ اس اقدام سے او پی ڈی خدمات کی بروقت فراہمی، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور آلات کی کارکردگی جیسے مسائل فوری طور پر حل ہوں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت کا آئی ایم یو ان اسپتالوں کی مانیٹرنگ کرے گا اور خراب کارکردگی کی صورت میں کمپنیوں کے فنڈز سے کٹوتی کی جائے گی۔ اسپتالوں میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے بھی موثر نظام قائم کیا جائے گا۔
احتشام علی کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں مزید اسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کیا جائے گا تاکہ صوبے بھر میں صحت کی سہولیات کا معیار بہتر بنایا جا سکے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حیدرآباد: نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث باچا خان چوک سے متصل سڑک زیر آب ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-32