الیکشن کمیشن کا روزانہ کی بنیاد پر کوآرڈی نیشن اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ، حکمنامہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
الیکشن کمیشن کا روزانہ کی بنیاد پر کوآرڈی نیشن اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ، حکمنامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے روزانہ کی بنیاد پر کوآرڈی نیشن اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔
کوآرڈی نیشن اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہو گا، دفتری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔حکم نامے کے مطابق کوآرڈی نیشن اجلاس روزانہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوگا۔
کوآرڈی نیشن اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت تمام ونگز کے سربراہان شریک ہوں، تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر ٹریننگ ساجد خان اور 4 نائب قاصدوں کو معطل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے دورے کے دوران ساجد خان دفتر میں وقت پر نہیں آئے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالت نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں عدالت نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان طے، اقتصادی جائزے کے بعد نئی قسط ملنے کا امکان ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبا یونین الیکشن کے نتائج پر سعد رفیق کا بیان سامنے آگیا برطانیہ کی معاونت سے پاکستان میں انسداد منشیات کیلئے جدید ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ سسٹم کا آغاز سینیٹر فلک ناز چترالی نے بھی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز سے استعفیٰ دیدیا، پی ٹی آئی کے مستعفی سینیٹرز کی تعداد 10ہو گئی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر مملکت نے شام کو 1.65ملین بیرل خام...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کوآرڈی نیشن اجلاس الیکشن کمیشن
پڑھیں:
اورنگی ٹائون میں آنکھوں کے سب سے بڑے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-23
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایشیاء کی سب سے بڑی کچی آبادی اورنگی ٹائون میں پریوینشن آف بلائنڈ نیس ٹرسٹ( پی او بی) نے آنکھوں کے سب سے بڑے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔اورنگی ٹائون گلشن بہار سے چند منٹ کے مسافت پرامن چوک گلشن ضیاء میں پریوینشن آف بلائنڈ نیس ٹرسٹ( پی او بی) اسپتال کے سب سے بڑے پانچویں کیمپس کی گرائونڈ بریکنگ تقریب منعقد ہوئی، جہاں اورنگی ٹائون کے درجنوں افراد خوشی اور شکرگزاری کے جذبات کے ساتھ موجود تھے۔سنگ بنیاد رکھنے اس تقریب سے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر عاطف حفیظ صدیقی،سیکرٹری پی او بی ٹرسٹ ڈاکٹر شایان شادمانی ، ڈاکٹر مصباح الدین عزیز چیئر مین پی او بی ٹرسٹ، معروف طبی ماہرین ڈاکٹر اظہر چغتائی، ڈاکٹر ثاقب انصاری،ڈاکٹر شاہد نور،ڈاکثر خالد مجیدسمیت دیگر نے خطاب کیا اس موقعے پر امیر جماعت اسلامی اورنگی ٹاؤن مدثر حسین انصاری سمیت دیگر ذمت داران بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی او بی ٹرسٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر شایان شادمانی نے کہاکہ اورنگی ٹائون میں پی او بی 4 لیولز کا افتتاحی طور پرا سپتال ہوگا جس میں بیسمنٹ گراونڈ اور فرسٹ اینڈ سیکنڈ فلور ہوں گے ،ہمارا مین اسپتال وہ بھی 6 سو گز پر مشتمل ہے اوریہ 800گز پر اورنگی ٹائون میں ایک بڑا اسپتال ہوگا اور آئندہ آنے والے سال میں بڑی تعداد میں اورنگی ٹاؤن کی عوام کی بھرپور طریقے سے خدمت کرسکے گا ہمارے اس اسپتال سے متصیل ایک بڑی جگہ جو 2400 سو گز پر مشتمل ہے وہ اگلے مراحل میں ایکسٹینشن پلان کا حصہ ہے
پی او بی کے تحت اورنگی ٹائون میں آنکھوں کے سب سے بڑے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عاطف حفیظ صدیقی ودیگر موجود ہیں