غیرملکی ویب سائٹ نے 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے دس کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔

برطانوی اخبار "دی سن" کی رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی قرار پائے ہیں، انہوں نے آمدن کے معاملے میں اپنے دیرینہ حریف لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

 رپورٹ کے مطابق 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے دس کھلاڑیوں میں رونالڈو سرفہرست رہے، 40 سالہ پرتگالی فٹبالر نے گزشتہ سال تقریباً 192 ملین پاؤنڈ (72 ارب 28 کروڑ پاکستانی روپے) کمائے جو لیونل میسی کی کل آمدن 99 ملین پاؤنڈ (37 ارب 53 کروڑ پاکستانی روپے) سے تقریباً دگنی ہے۔

گالف کے کھلاڑی جان راہم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے جن کی آمدن 161.

32 ملین پاؤنڈ رہی جبکہ میسی تیسرے نمبر پر براجمان ہوئے۔

ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں دیگر بڑے نام بھی شامل ہیں جن میں باسکٹ بال کے مشہور کھلاڑی لیبرون جیمز چوتھے نمبر پر (94.87 ملین پاؤنڈ) اور اسٹیفن کری نویں نمبر پر (75.38 ملین پاؤنڈ) شامل ہیں۔

فٹبال کی دنیا سے بھی کئی بڑے اسٹارز اس فہرست میں موجود ہیں جن میں کائلن ایمباپے چھٹے نمبر پر، نیمار ساتویں اور کریم بینزیما آٹھویں نمبر پر رہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رپورٹ کے مطابق لیونل میسی کی آمدن کا بڑا حصہ میدان سے زیادہ میدان سے باہر اسپانسرشپ اور برانڈ ڈیلز سے آتا ہے اور وہ اس فہرست کے صرف دو کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن کی آمدن کھیل کے علاوہ دیگر ذرائع سے زیادہ ہے۔ اس کے باوجود وہ رونالڈو سے کافی پیچھے رہے۔

یہ دوسرا مسلسل سال ہے جب رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ اس سے قبل 2023 میں بھی وہ فوربز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آئے تھے۔ ان رینکنگز میں کھلاڑیوں کی تنخواہ، جیتنے کی رقم اور اشتہارات و برانڈ ڈیلز کو شامل کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق فٹبالرز کی بڑی تعداد کا اس فہرست میں شامل ہونا اس کھیل کی عالمی مقبولیت اور خصوصاً سعودی پرو لیگ کی بے پناہ دولت کو ظاہر کرتا ہے، جہاں کئی بڑے اسٹارز اس وقت کھیل رہے ہیں۔ رونالڈو اور میسی دونوں اب بھی شاندار فارم میں ہیں اور آئندہ ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا ممکنہ طور پر آخری بڑا عالمی ٹورنامنٹ ہوسکتا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سب سے زیادہ کمانے والے فہرست میں کے مطابق اس فہرست

پڑھیں:

میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف

لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔حال ہی میں عطا اللہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔آخرت کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قبر تیار کرلی ہے، عیسیٰ خیل میں میری قبر تیار ہے۔لیجنڈ گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
  • پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا