کرس گیل کو بھی پاک بھارت میچ کا شدت سے انتظار
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز کرس گیل کو بھی پاک بھارت میچ کا شدت سے انتظار ہے۔
یونیورس باس کے نام سے مشہور کرس گیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ آج پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہے جو ہمیشہ شائقین کو جوش دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے سپر اسٹارز اب ٹیم میں موجود نہیں ہیں، یہ دونوں حریف ٹیموں کا ایک نیا دور ہے۔
کرس گیل کا کہنا تھا کہ ماحول بہت اچھا ہوگا اور کھیل سنسنی خیز ہونے کی امید ہے۔
https://x.
پاکستان ٹیم ممکنہ طور پر عمان کے خلاف فتح حاصل کرنے والی پلیئنگ الیون کے ساتھ ہی میدان میں اترے گی۔
حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں حتمی فیصلہ پچ دیکھ کر کیا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرس گیل
پڑھیں:
کراچی، پانچ دنوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات، اربوں روپے کا نقصان، دو افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں گزشتہ پانچ دنوں کے دوران آتشزدگی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں اربوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق، کراچی کے 12 مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، جن میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
جامعہ کراچی کے قریب گلشنِ نور اپارٹمنٹ کے پاس جھاڑیوں میں لگنے والی آگ میں ایک 50 سالہ شخص محمد رفیق ولد محمد شریف انصاری جاں بحق ہوگیا۔
گلشنِ اقبال شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں لگی آگ کے نتیجے میں 55 سالہ معذور شخص ایوب جھلس کر جان کی بازی ہار گیا۔
حب چوکی روڈ پر ایک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے بعد ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔
سائٹ ایریا شنگریلا انڈسٹری کے قریب گودام میں بھی آگ لگی، جس پر ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر قابو پایا۔
احسن آباد سائٹ ایریا یوٹوپیا انڈسٹری کے قریب فیکٹری میں بھی آگ کی اطلاع ملی، جسے ریسکیو حکام نے بروقت بجھا دیا۔
نادرن بائی پاس پر پلاسٹک کے گودام میں آگ لگی، جسے ریسکیو ٹیموں نے کامیابی سے قابو کیا۔
کیماڑی فشری مارکیٹ کے قریب کشتیوں میں لگی آگ کو ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی سے بڑی تباہی سے بچا لیا۔
کلفٹن ریلوے اسپتال کے قریب اور ایم اے جناح روڈ کے دلپسند سویٹس کے بیسمنٹ میں بھی آگ لگی، جس پر بروقت فائر بریگیڈ نے قابو پایا۔
نارتھ ناظم آباد کے بلاک ای فلیٹ میں آگ لگنے سے بڑا نقصان ہونے سے بچا۔
سب سے شدید آتشزدگی کا واقعہ بلدیہ مواچھ گوٹھ میں پیش آیا، جہاں ایک گودام میں شدید آگ لگی اور تیسرے درجے کی شدت اختیار کر گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ 13 سے زائد فائر ٹینڈرز کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں، تاہم خوش قسمتی سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔