وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری کی شہیدکیپٹن تیمورحسن کی رہائشگاہ آمد، فاتحہ خوانی کی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی شہید کیپٹن تیمور حسن کی رہائش گاہ آمد، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے شہید کیپٹن تیمور حسن کے والد بریگیڈئر حسن عباس اور ہونے والے سسر سے ملاقات کی ۔ دونوں وزرا نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا اور شہید کیپٹن تیمور کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹین تیمور کے اہل خانہ کے حوصلے کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جوان اور اکلوتے بیٹے کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ آپ کی ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ کیپٹن تیمور شہید ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن تیمور حسن کو ملنے والے ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس دیکھے۔والد بریگیڈئر حسن عباس نے کہا کہ میرا بیٹا اللہ تعالی کی امانت تھا، اللہ تعالی نے اپنی امانت واپس لے لی۔ہر کسی نے رب کے پاس لوٹنا ہے جن کی عزت سے واپسی ہو وہی کامیاب ہے۔کیپٹن تیمور حسن کی شہادت سے 3 روز بعد شادی ہونا تھی۔وفاقی سیکرٹری داخلہ۔چیف کمشنر اسلام آباد۔ آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیلاب سے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے مردم اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنیکا فیصلہ سیلاب سے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے مردم اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنیکا فیصلہ اسحاق ڈار سے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کا رابطہ، تعلقات پر اعتماد کا اظہار سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف کی درخواست پر آئی ایم ایف کا موقف آگیا پے در پے ناکامیاں، فتنہ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونیوالی سنگین صورتحال کو سمجھ لیا ہے، وزیر خزانہ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر پاک سیکریٹریٹ کی نئی پارکنگ کو عوام کیلئے کھول دیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی اور طلال چوہدری

پڑھیں:

مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا