data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کمالیہ میں آنے والے سیلاب نے ایک گھرانے کی خوشیوں کو غم میں ڈبو دیا۔ بیٹی کی شادی کی تیاریوں میں مصروف یہ خاندان اس وقت شدید صدمے سے دوچار ہو گیا جب سیلاب ان کے گھر تک پہنچا اور لمحوں میں ساری امیدیں بہا کر لے گیا۔ خوشیوں سے سجے گھر کا منظر اچانک بربادی کی تصویر بن گیا۔

متاثرہ شخص ظہور احمد نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کی تیاری کر رہے تھے مگر اب نہ گھر باقی رہا اور نہ ہی جہیز کا وہ سامان جسے بڑی محنت اور قربانیوں سے اکٹھا کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ معذوری کے باوجود کئی سالوں کی محنت سے بیٹی کا جہیز تیار کر رہے تھے، لیکن قدرتی آفت نے سب کچھ چھین لیا۔

ظہور احمد نے روتے ہوئے کہا کہ اب وہ کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار ہیں اور صرف کسی معجزے کے منتظر ہیں۔ ان کے مطابق شادی کی تمام تیاریاں اور خواب لمحوں میں ختم ہو گئے، اب وہ نہیں جانتے کہ بیٹی کے مستقبل کا کیا بنے گا۔

یہ دلخراش واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ قدرتی آفات نہ صرف گھر اور سامان بہا لے جاتی ہیں بلکہ کئی خاندانوں کی خوشیاں اور خواب بھی ساتھ لے جاتی ہیں، اور متاثرین برسوں تک اس دکھ کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیر آباد: نالہ ایک سے سیلاب  میں آنے والا مارٹر گولہ برآمد

وزیر آباد (نامہ نگار) وزیر آباد میں نالہ ایک کے کنارے سے سیلاب میں بہہ کر آنے والا مارٹر گولہ برآمد ہوا، مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس تھانہ سوہدرہ موقع پر پہنچ گئی اور مارٹر گولہ کو بم ڈسپوزل سکواڈ کے حوالہ کر دیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • شیعہ تنظیموں کیجانب سے خیبر پختونخوا کے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان
  • پشاور، الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • پشاور: الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • اشتہار کا معاوضہ: عامر کی مانگ 17 لاکھ، شاہ رخ کی 6 لاکھ، مگر فیصلہ چونکا دینے والا
  • ’ایسی چیزیں قبول نہیں کروں گی‘، سیلاب زدگان کے لیے غیر معیاری سامان ملنے پر حدیقہ کیانی پھٹ پڑیں
  • وزیر آباد: نالہ ایک سے سیلاب  میں آنے والا مارٹر گولہ برآمد
  • سیلاب
  • پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی