وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جمعہ کو سرگودھا میں عوام کو آسان، سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید الیکٹرک بس سروس کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے ۔ انہوں نے سرکٹ ہاؤس سے یونیورسٹی آف سرگودھا تک نئی افتتاحی الیکٹرک بس پر سواری کی۔
یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرگودھا ڈویژن کے لیے 105 بسیں فراہم کی ہیں اور جلد ہی سرگودھا کے لیے 60 بسیں دستیاب ہوں گی۔انہوں نےکہا کہ اس وقت سرگودھا کے لیے 33 بسیں فراہم کی گئی ہیں ، الیکٹرک بس سروس حکومت پنجاب کا اہم منصوبہ ہے جو سرگودھا ڈویژن کے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرے گا۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرگودھا شاہینوں کا شہر اور مسلم لیگ ن کا مرکز ہے، مسلم لیگ ن نے موٹر وے سے سرگودھا تک لنک فراہم کیا جس سے سرگودھا کے عوام موٹر وے سے مستفید ہو سکیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرگودھا کے عوام کو نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کا منصوبہ دیا جس نے ایک سال کے ریکارڈ وقت میں کام شروع کر دیا اور اعلان کیا کہ آئندہ ماہ میاں محمد نواز شریف بذات خود نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کا افتتاح کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سرگودھا جیسے چھوٹے شہروں سے الیکٹرک بس کی فراہمی شروع کی جس کی صوبے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور ہم نے بڑے شہروں کے برعکس چھوٹے شہروں سے پراجیکٹ شروع کر کے پیش رفت کا آغاز کیا جس سے پنجاب کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسیں مسافروں کے لیے الگ کمپارٹمنٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ جدید اور آرام دہ سفری خدمات فراہم کر یں گی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری، پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سمیت اہم شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر سرگودھا میں نے سرگودھا سرگودھا کے نواز شریف وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے کر دیا کے لیے
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔