پنجاب اسمبلی میں پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حق میں قرارداد جمع
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور تاریخی قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
The Crown Prince and Prime Minister of the Kingdom of Saudi Arabia H.R.H. Muhammad bin Salman bin Abdulaziz Al Saud and Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif exchange the documents of the Strategic Mutual Defense Agreement (SMDA) in Riyadh.
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 17, 2025
یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان دونوں برادر ممالک کو اس معاہدے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور اس بات پر فخر کرتا ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کی ذمہ داری پاک فوج کے حصے میں آئی ہے۔
قرارداد میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاک فوج ایمان، اخلاص اور جذبے کے ساتھ یہ فریضہ ادا کرے گی۔ ایوان نے یہ بھی باور کرایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی اتحاد امت مسلمہ کے اتحاد کا ضامن ہوگا اور یہ اشتراک علاقائی استحکام کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔
قرارداد کے آخر میں نعرہ درج کیا گیا:پاک فوج زندہ باد، پاک۔سعودی دوستی پائندہ باد۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک سعودیہ پنجاب اسمبلی دفاعی معاہدہ قراردادذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک سعودیہ پنجاب اسمبلی دفاعی معاہدہ
پڑھیں:
پاک سعودی دفاعی معاہدہ، آج یوم تشکر منایا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے تناظر میں پاکستان علما کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں آج یومِ تشکر منایا جارہا ہے۔
پاکستان علما کونسل کی اپیل پر ملک بھر کی مساجد میں جمعے کے خطبات میں پاک-سعودی معاہدے پر اللہ کا شکر ادا کیا گیا اور مسلم اُمّہ کے اتحاد و امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو خراجِ تحسین، علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے اس موقع پر کہا کہ یہ دن صرف پاکستان یا سعودی عرب کے لیے نہیں، بلکہ پوری اُمتِ مسلمہ کے اتحاد اور سلامتی کے لیے باعثِ شکر ہے۔
انہوں نے معاہدے کو اُمت کے لیے نئی طاقت قرار دیا۔
علامہ طاہر اشرفی پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے پر یوم تشکر کے سلسلے میں دعا کرا رہے ہیں۔۔!! pic.twitter.com/DWQNdLCQWS
— Khurram Iqbal (@khurram143) September 19, 2025
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورۂ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ ہوا۔ معاہدے کے مطابق، اگر پاکستان یا سعودی عرب میں سے کسی ایک ملک پر حملہ ہوتا ہے تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک دفاع، انٹیلیجنس، ٹریننگ، اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قریبی تعاون کریں گے، جبکہ پاکستان کو حرمین شریفین کے دفاع میں اہم کردار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟
معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ یہ معاہدہ صرف عسکری نہیں بلکہ سفارتی، معاشی اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت بھی ہے۔
خلیجی اور مغربی تجزیہ کاروں نے اس معاہدے کو خطے میں طاقت کے توازن کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان دفاعی معاہدہ سعودی عرب علامہ طاہر اشرفی یوم تشکر