سپر 4 ٹیموں کا انتخاب مکمل، پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیا کپ 2025 میں سپر 4 مرحلے کی ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ جمعرات کو کھیلے گئے اہم میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی، جس کے ساتھ ہی افغانستان کا سفر ختم ہوگیا۔ اس نتیجے کے بعد گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلا دیش جبکہ گروپ اے سے پاکستان اور بھارت سپر 4 میں پہنچ گئے ہیں۔
ایونٹ میں آج پہلا راؤنڈ بھارت اور عمان کے میچ کے ساتھ مکمل ہوگا، جس کے بعد سپر 4 مرحلے کا آغاز کل سے دبئی اور ابوظبی میں ہوگا۔ اس مرحلے میں 6 میچز شیڈول ہیں جبکہ ٹاپ 2 ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق سپر 4 کا پہلا میچ 20 ستمبر کو دبئی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔ کرکٹ دیوانوں کے سب سے بڑے مقابلے، پاکستان بمقابلہ بھارت، کا میچ 21 ستمبر بروز اتوار دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 23 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ ابوظبی میں ہوگا، جبکہ 24 ستمبر کو بھارت اور بنگلا دیش دبئی میں آمنے سامنے آئیں گے۔
مرحلے کے آخری دو میچز میں 25 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ بنگلا دیش سے ہوگا اور 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان میدان سجے گا۔ یوں سپر 4 مرحلہ شاندار مقابلوں سے بھرپور ہوگا اور اس کے اختتام پر دو بہترین ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل میں ٹکرائیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بنگلا دیش سری لنکا ستمبر کو
پڑھیں:
’مرد کا بچہ ہے تو آمنے سامنے بات کرے‘ شاہد آفریدی کا عرفان پٹھان کو کرارا جواب
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ عرفان پٹھان اگر واقعی مرد کا بچہ ہے تو سامنے آ کر بات کرے تاکہ جواب بھی دیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرفان پٹھان پاکستان کے خلاف بول کر اپنی وفاداری ثابت کرتا رہے گا، لیکن ایسے بیانات سے نہ پاکستان کرکٹ متاثر ہوگی اور نہ ہی عوام کا جذبہ کم ہوگا۔
شاہد آفریدی کا عرفان پٹھان کو جواب
مرد کا بچہ ہے تو آمنے سامنے بات کر تاکہ جواب بھی دیا جاسکے ۔
عرفان پٹھان پاکستان کے خلاف بول کر اپنی loyalty ثابت کرتا رہے گا pic.twitter.com/wk22LPHGif
— Raja Asim (@rajaasim313) September 19, 2025
اس حوالے سے پاکستان کے ایک اور سابق کپتان محمد یوسف نے بھی عرفان پٹھان کے بیان پر شدید ردعمل دیا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل نے عرفان پٹھان کو کمنٹری پینل سے باہر کیوں کردیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ کھیل میں شائستگی اور احترام کو ہر حال میں مقدم رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارتی میڈیا اور عوام نے عرفان پٹھان کے اس بیان پر داد کیوں دی جس میں انہوں نے شاہد آفریدی کے بارے میں غیرشائستہ زبان استعمال کی۔
I didn’t mean any disrespect to any sportsman who plays for his country with passion and grace, but why were the Indian media and people praising Irfan Pathan when he said that Shahid Khan Afridi was barking like a dog? Shouldn’t that have been rejected by everyone who talks…
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) September 16, 2025
محمد یوسف نے کہا کہ ایسے الفاظ کبھی تعریف کے قابل نہیں ہو سکتے بلکہ انہیں مسترد کیا جانا چاہیے، کیونکہ وقار، عزت اور کھیل کی اصل روح باہمی احترام ہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی میدان میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں، اس لیے ان کے رویے میں وقار اور تحمل جھلکنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہد آفریدی عرفان پٹھان محمد یوسف مرد کا بچہ