Jasarat News:
2025-11-05@01:34:05 GMT

 روس میں 7.8 شدت کا زلزلہ‘ شہریوں کو انخلا کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

 روس میں 7.8 شدت کا زلزلہ‘ شہریوں کو انخلا کا حکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے شہر پیٹروپاولوسک کامچاتسکی اور گرد و نواح میں شدت کا 7.8 کا زلزلہ آیا جس نے پورے علاقے میں سونامی کا خطرہ پیدا کر دیا۔ زلزلہ زمین کی سطح سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جو کہ اسے انتہائی خطرناک بناتا ہے۔ زلزلے کے بعد پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے الاسکا کے الیوٹین جزائر کے لیے سونامی ایڈوائزری جاری کی گئی جو بعد میں خطرے کے ختم ہونے پر واپس لے لی گئی۔ تاہم روس کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی لہریں کسی بھی وقت ٹکرا سکتی ہیں، جس کے باعث مقامی حکام نے ساحلی آبادی کو بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ زلزلہ اسی علاقے میں آیا ہے جہاں 30 جولائی کو 8.

8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس نے ہوائی، کیلیفورنیا اور جاپان میں تباہ کن سونامی لہریں پیدا کی تھیں۔زلزلے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سونامی کی لہریں کسی بھی وقت ٹکرا سکتی ہیں اور ان کی شدت ہر علاقے میں مختلف ہو سکتی ہے۔ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں ساحلی علاقوں کی طرف نہ جائیں اور سرکاری اعلان تک بلند مقامات پر مقیم رہیں۔ ادھر کینیڈا، امریکا یا ہوائی کے لیے کوئی خطرہ ظاہر نہیں کیا گیا لیکن روس کے مشرقی ساحلی علاقوں میں زبردست الرٹ جاری ہے۔دوسری جانب انڈونیشیا کے صوبے ویسٹ پاپوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.1ریکارڈ کی گئی، زلزلے خوفناک جھٹکوں کے بعد علاقے میں خوف پھیل گیا، تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علاقے میں

پڑھیں:

افغانستان، پاکستان اور ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک زلزلے سے لرز اٹھے

افغانستان کے ہندوکش خطے میں رات کو آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

جرمن جیو فزیکل ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز شمالی افغانستان کے قصبے خُلم سے 30 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں نے شمالی افغانستان کے متعدد علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ مزار شریف سے عمارتوں میں دراڑیں پڑنے اور معمولی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق شہری گھروں سے نکل کر کھلی جگہوں میں دعائیں مانگتے رہے۔

زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران تک محسوس کیے گئے، جبکہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی عمارتیں لرز اٹھیں۔ بھارت کے شمال مغربی سرحدی علاقے بھی زلزلے کی زد میں آئے۔

ریکٹر اسکیل پر 6.3 شدت کا یہ زلزلہ علاقے کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہندوکش ریجن میں زلزلہ خیز سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس سے بڑے زلزلے کے خدشات بھی جنم لے رہے ہیں۔

اب تک کسی جانی نقصان کی مصدقہ اطلاعات نہیں ملیں، تاہم ریسکیو ٹیمیں الرٹ کر دی گئی ہیں اور مزار شریف سمیت متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ‘ 20 سے زایدافراد جاں بحق‘ 320 زخمی
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
  • ہندوکش میں 6.3 شدت کا زلزلہ، پاکستان، افغانستان  اور ایران سمیت خطہ لرز اٹھا
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • سالانہ 500 سے زائد لوگوں کی ہلاکت، افغانستان میں زلزلے کیوں عام ہیں؟
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ:4 افراد جاں بحق
  • افغانستان: مزارِ شریف کے قریب زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • افغانستان، پاکستان اور ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک زلزلے سے لرز اٹھے