۔9 مئی،علیمہ ،عظمیٰ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-01-11
لاہور (آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں میں 31 اور 6 اکتوبر تک توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل اور ارشد جاوید نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی دوران سماعت علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست انکے وکیل رانا مدثر عمر نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ دونوں بہنیں اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے لیے گئی ہوئی ہیں، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے جبکہ دیگر ملزمان میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر، شبیر گجر، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، کرامت کھوکھر سمیت دیگر پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے پراسکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 31 اکتوبر اور چھ اکتوبر کی توسیع کرتے ہوئے وکلاء کو بھی دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ عسکری ٹاور، جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ، مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کیے گئے۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پانچ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جبکہ دو مقدمات کی سماعت ایڈمن جج منظر علی گل کی عدالت میں ہوئی۔قبل ازیںانسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی کیسز کے غیر حاضر ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کر دی۔ دو مقدمات میں خدیجہ شاہ سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے نو مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حاضری معافی کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت ضمانت کی درخواستوں شاہ محمود قریشی عدالت نے سماعت کی
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران، بشریٰ کی جلد سماعت کیلئے درخواست پھر ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی اپیل پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے سے متعلق متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزاران کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر، علی بخاری، سردار مصروف اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے، بیرسٹر سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ ایک ماہ سے کیسز تیزی سے چل رہے ہیں، پیر کو فیصلہ آنے کی امید ہے، اگر سماعت نہ ہوئی تو ریلیف حاصل کرنے میں مزید وقت لگ جائے گا۔
روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ
وکلاء کا کہنا تھا کہ نیب اور پولیس پہلے ہی پراسیکیوٹ کر چکے ہیں، اب ایف آئی اے کو بھی پراسیکیوٹ کرنے کا یاد آیا ہے، ضمانت کے فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ جرم نہیں بنتا پھر ٹرائل کیوں بھگتنا پڑ رہا ہے؟
بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ پیر کو ہر صورت سماعت مقرر کی جائے تاکہ فیصلہ ہو سکے جس پر جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ روسٹر دیکھ کر بتایا جائے گا۔
بعدازاں عدالت نے ایک بار پھر توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی درخواست پر مزید سماعت ملتوی کر دی۔
9 مئی مقدمات: علیمہ، عظمیٰ خان، اعظم سواتی کی ضمانتوں میں توسیع
مزید :