اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 حاضر سروس ججز نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ اس بار معاملہ عجیب ہے۔ ججز خود انصاف مانگنے جا پہنچے ہیں۔
پٹیشن پڑھ کر لگتا ہے جیسے معزز ججز نے اپنی ہی عدالت پر مقدمہ کر دیا ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنچ بناتا ہے، روسٹر جاری کرتا ہے، کیسز ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیج دیتا ہے۔ یہ سب کچھ ان قواعد کے تحت ہونا چاہیے جن پر تمام ججز نے متفقہ طور پر دستخط کیے ہوں، نہ کہ صرف چیف جسٹس کے ذاتی صوابدید پر۔
پٹیشن کا آغاز ہی ایک تلخ اعتراف سے ہوتا ہے:
‘judges are not meant to be litigants… but these are extraordinary times’
یعنی ججز کا فریادی بن جانا ایک غیر معمولی بات ہے۔ لیکن وقت ایسا ہے کہ انصاف بانٹنے والے خود انصاف کے طلبگار ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں قدرتی آفات کا حل
اس درخواست میں معزز ججز کے مطابق مزید انکشاف یہ بھی ہے کہ بعض ججز پر فیصلے بدلنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، دھمکیاں دی گئیں۔ اور اگر کوئی جج ہٹ دھرمی دکھائے تو پھر انتظامی کارروائی کے ذریعے اس کی کلاس لے لی جاتی ہے۔
مطالبات کی فہرست لمبی ہے مگر بات سیدھی ہے کہ چیف جسٹس کے پاس لامحدود انتظامی اختیار نہ ہو، بنچ اور روسٹر سب ججز کے طے کردہ اصولوں کے مطابق بنیں۔
‘Master of the Roster’ کی دلیل تاریخ کا حصہ ہے، اب اسے بار بار کھود کر نہ نکالا جائے، نئی کمیٹیاں اور پریکٹس رولز غیر آئینی ہیں، انہیں کالعدم کیا جائے۔
یعنی 5ویں معزز ججز کا کہنا ہے کہ اگر گھر کے سربراہ نے سارے دروازوں کی چابیاں اپنی جیب میں رکھ لیں تو باقی مکین آنے یا جانے کے لیے پھر کیا کریں گے؟ کھڑکیاں توڑیں یا پھر دروازے پر دستک دیتے رہیں؟
اب یہ مقدمہ ایسے وقت میں دائر ہوا ہے جب 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی نظام میں تقرریوں اور اختیارات کا نقشہ بدل چکا ہے۔ ججز کی تعیناتی کے نئے اصول، عدالتی کمیٹیوں کے نئے طریقہ کار اور چیف جسٹس کے کردار کی نئی تعریف، سب کچھ اس ترمیم کے بعد سامنے آیا ہے۔ یوں سمجھیے کہ عدالت کا فرنیچر بدل گیا ہے لیکن پرانی دراڑیں وہیں کی وہیں ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا سپریم کورٹ اپنے ہی ادارے کے اندر طاقت کی اس کھینچا تانی پر کھل کر فیصلہ دے گی؟ یا پھر یہ بھی ان معاملات کی طرح فائلوں کے نیچے دب جائے گا جنہیں ’مناسب وقت‘ پر سننے کا وعدہ کر کے ہمیشہ کے لیے مؤخر کر دیا جاتا ہے؟
مزید پڑھیے: پاکستان میں قدرتی آفات یا انسانی غفلت؟
اصل مزہ یہ ہے کہ ججز نے اپنی پٹیشن میں وہ سب کچھ لکھ دیا ہے جو عام لوگ چائے کے ہوٹلوں پر بیٹھ کر کہتے ہیں کہ فیصلوں پر دباؤ ہوتا ہے، پسند اور ناپسند کے مطابق انصاف بٹتا ہے، اور جو جج مزاحمت کرے اس کی شامت آ جاتی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ اس بار یہ بات عدالت کے اندر سے نکلی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ سپریم کورٹ ان 5 ججز کو انصاف دیتی ہے یا نہیں۔ لیکن اگر ججز خود انصاف لینے میں کامیاب نہ ہوئے تو پھر عام آدمی کہاں جائے گا؟ شاید کسی دن وہ بھی سپریم کورٹ کے باہر تختی لگا دے: ’عدلیہ بمقابلہ عدلیہ‘۔
ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ججز انصاف کے متقاضی سپریم کورٹ سپریم کورٹ کے 5 ججز سپریم کورٹ چیف جسٹس یہ ہے کہ کے لیے
پڑھیں:
ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین تین بڑے شہروں ایران، قم اور مشہد میں نماز جنازہ کے بعد مشہد میں امام رضا کے مزار میں ہوگی، جس کے لیے حکام کی جانب سے تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے سماجی و ثقافتی امور کے نائب محمد امین توکلی زادہ نے بتایا کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی تدفین کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور صرف دارالحکومت تہران میں ڈیڑھ سےدو کروڑ (15 سے 20 ملین) لوگوں کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے انتہائی استکبار مخالف رہنما، امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ کے عظیم کمانڈر اور ایران کے عظیم قابل تقلید رہنما کے جنازے میں شریک ہو رہے ہیں۔
امین توکلی زادہ نے کہا کہ مختلف صوبوں کی جانب سے جنازے کی میزبانی کے لیے درخواستیں کی گئی ہیں اور تدفین ممکنہ طور پر ذوالحج کے اختتام اور محرم کے شروع میں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تہران میں نماز جنازے کا پروگرام تقریباً 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا، ہم شیعہ مسلمانوں کا ایک بہت بڑا اجتماع دیکھیں گے اور یہاں تک کہ تمام مسلمانوں کا ایک عظیم اجتماع ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازے میں ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان، افغانستان، بھارت، بنگلہ دیش اور کشمیر سے بڑی تعداد میں سوگواروں کی شرکت کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے تھے جب ایران پر اچانک حملہ کیا گیا تھا اور بم باری کے نتیجے میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے علاوہ ان کے خاندان کے چند انتہائی قریبی ارکان سمیت پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈرز بھی شہید ہوگئے تھے۔
امریکا اور اسرائیل کے اس حملے میں مناب میں لڑکیوں کے ایک اسکول پربھی بم باری کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں اسکول کی بچیوں سمیت 165 افراد شہید ہوگئے تھے، جبکہ ایران نے جواب میں اسرائیل اور خطے کے ممالک میں قائم امریکی اڈوں پر حملے شروع کیے تھے۔
پاکستان کی ثالثی میں اپریل میں امریکا اور ایران نے جنگ بندی پر اتفاق کیا اور دونوں اطراف سے حملے روک دیے گئے تاہم ایران نے آبنائے ہرمز کا کنٹرول اپنے پاس رکھا جبکہ امریکا نے ناکہ بندی کی جو تاحال جاری ہے لیکن مخصوص جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔