نبی کریم ؐ کی زندگی ہرشعبے میں کامل نمونہ ہے‘ ڈاکٹر نورالحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے امیر ڈاکٹر نورالحق نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی زندگی انسانیت کے ہر شعبے کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ؐ نے مکہ کی اندھیروں میں توحید کا پیغام دیا، صبر و استقامت کے ساتھ ظلم برداشت کیا اور عفو و درگزر کا اعلیٰ معیار قائم کیا۔ہجرت کے بعد آپؐ نے مدینہ منورہ میں پہلی اسلامی ریاست قائم کی جسے ریاست مدینہ کہا جاتا ہے۔ یہ ریاست عدل، مساوات، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی روشن مثال تھی۔ یہاں مہاجرین و انصار کے درمیان مواخات کا نظام قائم کیا گیا، بیت المال کی بنیاد رکھی گئی اور میثاقِ مدینہ کے ذریعے مختلف مذاہب کے لوگوں کو برابری کا حق دیا گیا۔آپؐ نے عدل و انصاف کو معاشرت کی بنیاد بنایا اور مساوات کا ایسا سبق دیا کہ غلام بھی عزت پانے لگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی میٹروول کے تحت سیر ت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، کانفرنس سے علامہ روشن دین، سابق رکن سندھ اسمبلی حمیداللہ خان ایڈووکیٹ، یاسر تنولی ، خیراللہ خان و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ مختلف اسکولوں کے بچوں سیرت النبیؐ پر تقاریر پیش کیں اور نعت رسول مقبول ؐ کا ہدیہ پیش کیا۔ کانفرنس کا آغازملک کے ممتاز قاری انعام الحسن شہات کی خوبصورت تلاوت سے ہوا۔علامہ روشن دین نے کہا کہ بطور تاجر آپؐ صادق اور امین کہلائے، بطور شوہر و والد سراپا رحمت بنے، اور بطور رہبر ایسی حکمت و شفقت دکھائی جس سے دلوں میں محبت اور اطاعت پیدا ہوئی۔آج ہمیں ضرورت ہے کہ ہم آپؐ کی سیرت اور ریاست مدینہ کے اصول صدق، امانت، عدل اور عوامی فلاح کو اپنی زندگیوں اور معاشروں میں نافذ کریں۔ یہی حقیقی عشق رسولؐ اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قومی ترقی کیلئے معاشی ترقی کو پائیداری سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے، فیصل کریم کنڈی
کراچی:خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قومی ترقی کے لیے جدت کو شمولیت، ٹیکنالوجی کو شفافیت اور معاشی ترقی کو پائیداری سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے اور نوجوان اس تبدیلی کی اصل قوت ہیں۔
کراچی میں منعقدہ فیوچر سمٹ 2025 کے 9ویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کندی نے مستقبل کے تعین میں اجتماعی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا تیز رفتار تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے، ایسے میں درست سمت کا تعین صرف ایک انتخاب نہیں بلکہ وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ قومی ترقی کے لیے جدت کو شمولیت، ٹیکنالوجی کو شفافیت اور معاشی ترقی کو پائیداری سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ سمٹ پالیسی سازوں، ماہرین اور صنعت کاروں کے لیے ایک بہترین موقع ہے جہاں وہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے قابل عمل تجاویز اور شراکت داری تشکیل دے سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقی ہمیشہ ہمت اور جدت سے جنم لیتی ہے اور پاکستان کے نوجوان اس تبدیلی کی اصل قوت ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مال مال ہے، ہمارے پاس نوجوان افرادی قوت ہے، ہمیں اپنے وسائل اور افرادی قوت کومؤثر انداز سے بروئے کار لانا ہوگا، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر ترقی کے سفر میں ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، سیاحت کے فروغ اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔