لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے وفد نے ملاقات کی- ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے وفد کی سربراہی جرمن پیڈریاٹرک آنکالوجسٹ اور نیوروآنکالوجسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے کی۔ ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب کوابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ متعارف کرانے والاریجن کا پہلا صوبہ ہے۔ لاہورمیں پنجاب کا سب سے بڑا اورجدید ترین نوازشریف کینسر ہسپتال تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں کینسر کے علاج کیلئے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کی معاونت کو سراہا جائے گا۔ پیڈریاٹرک آنکالوجی کیلئے جرمنی کی جدید ٹیکنالوجی کا خیرمقدم کریں گے۔ کینسر کے علا ج کیلئے جرمن اداروں کے ساتھ جوائنٹ ٹریننگ کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔ لاہور میں نواز شریف کینسرہسپتال تعمیر کے آخری مراحل میں ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ہسپتال ہوگا۔ پارلیمانی لیڈر ہیڈلبرگ سٹی کونسل وسیم بٹ نے کہاکہ لاہور وہیڈلبرگ کے درمیان تعلیمی وثقافتی روابط کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ ہیڈلبرگ کے لارڈ میئر پروفیسر ڈاکٹر ایکارٹ ورزنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا- ڈاکٹر ایکارٹ ورزنر نے کہاکہ ہائیڈل برگ اور پنجاب میں باہمی تعاون دونوں شہروں کے عوام کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے فیزکا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پنجاب 9500 ہائی پاور ٹریکٹرز کیلئے قرعہ اندازی کی گئی-وزیراعلیٰ نے قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔ پہلا ٹریکٹر تحصیل اٹک کے راجہ رفعت عباس،دوسرا نزت پروین اورتیسرا میاں نصیر کا نکلا۔ وزیراعلیٰ نے گرین ٹریکٹر سکیم فیزٹو کی قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محمد عاشق کو خود ٹیلی فون کیا۔ مریم نواز نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’کیہہ حال اے؟ تسی ٹریکٹر واسطے اپلائی کیتا سی، تہاڈا ناں نکل آیا اے‘‘۔ قصور کے محمد عاشق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’تہانوں مبارک باد واسطے فون کیتا اے‘‘، سیکرٹری زراعت نے سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام فیز ٹو کے بارے میں بریفنگ دی۔ 7 ایکڑ یا اس سے زیادہ اراضی مالکان 75سے 125ہارس پاور تک ٹریکٹرحاصل کرسکیں گے۔ ہائی پاور ٹریکٹرز کیلئے حکومت پنجاب 10لاکھ روپے سبسڈی دے گی۔ سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم فیز ٹو کے تحت 20ہزار ٹریکٹر پر سبسڈی دی جائے گی۔ ہائی پاور ٹریکٹر سکیم کے تحت 9500ٹریکٹر اورمیڈیم پاور سکیم کے تحت 10ہزار ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔ گرین ٹریکٹرز سکیم فیز ٹو کیلئے 7لاکھ 34ہزار کاشتکاروں نے اپلائی کیا۔ 2لاکھ 82ہزار فارمر قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے، 9500 فارمر قرعہ اندازی میں کامیاب قرارپائے۔98 فیصد کاشتکاروں نے پاکستانی ساختہ ٹریکٹر اوردو فیصد کاشتکاروں نے بڑے اورجدید امپورٹڈ ٹریکٹرز کیلئے اپلائی کیا۔ امپورٹڈ ٹریکٹر کی ڈیمانڈ آنے پر غیر ملکی ڈیلرکمپنیوں کے پنجاب میں ڈیلر اور بزنس آفس قائم کئے جائیں گے۔ سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹرز فیز ٹو، میڈیم پاور ٹریکٹر میں 50سے 65ہارس پاور پر 5لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔ دوسری جانب مریم نواز کی ہدایت پرگجرات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے رات بھر مسلسل آپریشن جاری ہے، شہر صاف ہوگیا۔ گجرات میں سینٹری ورکر سیور لائنوں کی صفائی پر مامور ہیں۔ واسا، ویسٹ مینجمنٹ اور دٹ ٹیمیں گجرات شہر میں متواتر سرگرم عمل ہیں۔ گجرات کے تمام ڈسپوزل سٹیشن پوری کیپسٹی پر چلا دئیے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے گجرات کے لئے ورلڈ کلاس جدید ترین سیوریج سسٹم کی منظوری دیدی ہے۔ نئے سیوریج سسٹم پر جلد کام شروع ہو گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پاور ٹریکٹر مریم نواز ٹریکٹر پر فیز ٹو

پڑھیں:

لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا

لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکشن درست قرار دیتے ہوئے مہر شرافت علی کی الیکشن پٹیشن مسترد کر دی، مہر شرافت نے پی پی 159 کے الیکشن کو ٹریبیونل میں چیلنج کیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس ریٹائر رانا زاہد محمود نے پی پی 159 سے متعلق مہر شرافت کی انتخابی عذرداری کا 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن ٹریبونل نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 159 پر مریم نواز کے انتخاب کے خلاف مہر شرافت کی دائر کردہ پٹیشن کو مسترد قرار دیتے ہوئے مریم نواز کا انتخاب درست قرار دے دیا۔

مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر اللہ چٹھہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سکھ برادری کو پنجاب آمد پر ’جی آیاں نوں‘ کہتے ہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم
  • مریم نواز سب سے زیادہ منصوبے شروع اور مکمل کرنے والی وزیرِاعلیٰ ہیں، عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز سب سے زیادہ منصوبے شروع اور مکمل کرنیوالی وزیرِاعلیٰ، عظمیٰ بخاری
  • سندھ حکومت کی خواتین کے لیے سہولت،پنک اسکوٹی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع
  • سندھ حکومت کا خواتین کیلیے پنک اسکوٹیز پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب کو مصنوعی ذہانت ہنب بنانا عزم ‘ لیپ ٹاپ فیکٹری کے قیام کیلئے بھرپور معاونت کرینگے : مریم نواز 
  • گرین لائن کا دوسرا مرحلہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا، احسن اقبال
  • لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
  • گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی