پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کی قرعہ اندازی، وزیراعلیٰ کا خوش نصیب کاشتکار کو فون
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
سیکرٹری زراعت نے سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 2 کے بارے میں بریفنگ دی کہ 7 ایکڑ یا اس سے زیادہ اراضی مالکان 75 سے 125 ہارس پاور تک ٹریکٹر حاصل کرسکیں گے، ہائی پاور ٹریکٹرز کیلئے حکومت پنجاب 10 لاکھ روپے سبسڈی دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے مرحلے کی قرعہ اندازی کا آغاز کر دیا۔ قرعہ اندازی میں پہلا ٹریکٹر تحصیل اٹک کے راجہ رفعت عباس، دوسرا نزت پروین اور تیسرا میاں نصیر کا نکلا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گرین ٹریکٹر سکیم فیز 2 کی قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محمد عاشق کو ٹیلی فون کیا اور پنجابی کاشتکار سے مادری زبان میں کہا کہ کیہ حال اے۔؟ تسی ٹریکٹر واسطے اپلائی کیتا سی، تہاڈا ناں نکل آیا اے، تہانوں مبارک باد واسطے فون کیتا اے۔
سیکرٹری زراعت نے سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 2 کے بارے میں بریفنگ دی کہ 7 ایکڑ یا اس سے زیادہ اراضی مالکان 75 سے 125 ہارس پاور تک ٹریکٹر حاصل کرسکیں گے، ہائی پاور ٹریکٹرز کیلئے حکومت پنجاب 10 لاکھ روپے سبسڈی دے گی۔ سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم فیز 2 کے تحت 20 ہزار ٹریکٹر پر سبسڈی دی جائے گی، ہائی پاور ٹریکٹر سکیم کے تحت 9500 ٹریکٹر اور میڈیم پاور سکیم کے تحت 10 ہزار ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گرین ٹریکٹرز سکیم فیز 2 کیلئے 7 لاکھ 34 ہزار کاشتکاروں نے درخواست دی، 2 لاکھ 82 ہزار کاشتکار قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے اور 9500 قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ پروگرام میں 98 فیصد کاشتکاروں نے پاکستانی ساختہ ٹریکٹر اور دو فیصد کاشتکاروں نے بڑے اور جدید امپورٹڈ ٹریکٹرز کیلئے اپلائی کیا، امپورٹڈ ٹریکٹر کی ڈیمانڈ آنے پر غیر ملکی ڈیلر کمپنیوں کے پنجاب میں ڈیلر اور بزنس آفس قائم ہو گئے۔ سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹرز فیز 2 میں میڈیم پاور ٹریکٹر میں 50 سے 65 ہارس پاور پر 5 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پاور ٹریکٹر
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔