پنجاب بار کونسل کا الیکشن ہر صورت صاف اور شفاف ہوگا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
پنجاب بار کونسل کا الیکشن ہر صورت صاف اور شفاف ہوگا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز )چیئرمین پنجاب بار کونسل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے واضح کیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کا الیکشن ہر صورت صاف اور شفاف ہوگا۔چیئرمین پنجاب بار کونسل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے ضابطہ خلاق پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پینا فلکس اور بینر لگانے پر مکمل پابندی ہوگی اور انتخابی مہم کے دوران اور نتائج کے بعد فائرنگ کرنے والے وکلا کے امیدوار نااہل قرار پائیں گے۔امجد پرویز نے مزید کہا کہ پنجاب بار کونسل کا الیکشن ہر صورت صاف اور شفاف ہوگا، تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب بار کونسل کے امیدواروں کی ووٹرز کے لیے کھانوں کے اہتمام پر مکمل پابندی ہوگی۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ ضابطہ خلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہوگی، امیدواروں کی جانب سے گھر گھر جاکر ووٹ مانگنے پر پابندی ہوگی۔مزید کہا کہ امیدوار بار ایسوسی ایشنز کی حدود میں انتخابی مہم چلا سکتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمشرقِ وسطی میں دو ریاستی حل کیلئے 142 ممالک کی قرارداد سنگِ میل ہے، میکرون مشرقِ وسطی میں دو ریاستی حل کیلئے 142 ممالک کی قرارداد سنگِ میل ہے، میکرون پاکستان اپنا سول جوہری پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھا رہا ہے: عالمی نگران ادارہ کی ستائش انڈیا سے میچ، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کر دی ایشیا کپ سپر فور: پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گے اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔