data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

باجوڑ: قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے ماموند میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام ایک شاندار گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین، مشران، عوام کی بڑی تعداد، سول انتظامیہ اور آئی جی ایف سی نارتھ نے شرکت کی، اس موقع پر وطن کی سلامتی اور امن کے قیام کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور ہر قسم کی قربانیاں دینے کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق جرگے کے شرکاء کو بتایا گیا کہ علاقے میں خوارج اور دہشت گرد عناصر کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں تاکہ قبائلی عوام کے جان و مال کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پر قبائلی مشران اور عمائدین نے واضح کیا کہ وہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے اور ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

گرینڈ جرگے میں قبائلی عمائدین نے پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے امن قائم کرنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

عوام کی جانب سے بھی پاکستان اور پاک فوج کے حق میں زوردار نعرے لگائے گئے، جن سے ماحول جوش و خروش سے بھر گیا۔

مزید برآں قبائلی عوام اور مشران نے جرگے کے کامیاب انعقاد پر پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کیا،  انہوں نے ٹی ڈی پیز کی بروقت واپسی اور علاقے میں امن کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ قبائل کے مسائل حل کرنے اور ان کی مشکلات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبائل اور پاک فوج مل کر دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کریں گے اور وطن عزیز کے امن و استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاک فوج کے

پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کارروائی بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا ہے، ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے کارندے دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا ہے کہ اس علاقے میں موجود دوسرے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک
  • باجوڑ: فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگے کا انعقاد
  • خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک
  • بھارتی فوجی افسران اور افغان باشندے دہشت گردی میں ملوث ہیں، پاک فوج
  • خیبر میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان حکومت کی عوام کو لاپتہ افراد، غیر ریاستی تنظیم میں شامل افراد کی اطلاع کی ہدایت
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کا سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا فیصلہ
  • پاکستان نے افغانستان سے دراندازی کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیے
  • پاکستان نے افغانستان سے دراندازی کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیئے