وین ڈرائیور ز اورمالکان نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250922-2-1
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ممتاز سماجی رہنما شاہد سومرو اور سماجی ورکر فرزانہ قریشی نے ہالا ناکہ وین اسٹاپ والوں کے ظلم پر احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ہالا ناکہ اسٹاپ پر وین والوں نے ھالا۔شہدادپور آنے جانے پر من مانہ کرایہ وصول کرتے ہوئے چار والی مسافر سیٹوں پر چار مسافر کو زبردستی بٹھانے پر مجبور کر رہیے ہیں اور آگے کی فرنٹ سیٹ پر لیڈیز بٹھانے سے کرایہ فی سیٹ اگر 150ہے تو وہ دو سیٹ کا چار سو کرایہ وصول کر رہیے ہیں۔ اور اگر اسٹاپ سے وین ھالا یا شہدادپور مقرر اسٹاپ کیلئے روانہ ہوتی ہے لیکن کلینڈر اپنی منانی کرتے ہوئے ان وہن کو جگہ جگہ سے مسافر اٹھاتے ہیں جس دیگر مسافر سخت پریشان ہوتے ہیں اور اگر کرایہ زیادہ لینے والی زیادتی پر پوچھا جائے تو وہ بدتمیزی پر اتر آتے ہیں آر۔ٹی۔اے سیکرٹری سلیم میمن مسافروں کی ساتھ ہونے والی زیادیتوں پر ہالا ناکہ ان لوکل وینوں کی خلاف بھرپور ایکشن لیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمرہ زائرین کیلئے خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے حوالے سےاہم خبر
ویب ڈیسک :سعودی عرب میں وزارتِ حج نے عمرہ زائرین کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس کےلئےسات شرائط تجویز کی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ حج کی جانب سے سروے پلیٹ فارم پر لائسنس کے لیے جو شرائط تجویز کی گئی ہیں ان میں کمپنی سو فیصد سعودی شہری کی ملکیت میں رجسٹرڈ ہو۔ کمپنی کا سرمایہ پانچ لاکھ ریال سے کم نہ ہو۔
رپورٹس کے مطابق لائسنس کے لیے دی جانے والی درخواست کے ساتھ غیرمشروط بینک گارنٹی دی جائے جس کی تصدیق سعودی مرکزی بینک کی جانب سے کی گئی ہو۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
کمپنی کی جانب سے تحریری طورپر آپریشنل فیلڈ اور پلان کے بارے میں تفصیلات فراہم کی جائیں۔
ہر ادارے کے بارے میں تفصیلات پیش کی جائیں جن میں بجٹ کی صلاحیت اور افرادی قوت وغیرہ شامل ہے۔
کسی بھی کمپنی یا ادارے کی جانب سے منظور شدہ لائسنسنگ ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وزارت کو حق ہے کہ وہ لائسنس کو معطل کردے اس صورت میں 30 دن کے اندر خلاف ورزی کو درست کرنے کی مہلت دی جائے گی۔
سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا
ہر ادارہ اپنے مالی معاملات کو پورا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو۔ عہدوں کی وضاحت کی جائے عہدیداروں کی تبدیلی کی صورت میں وزارت کو تحریری طورپر مطلع کیا جائے۔
کمپنی یا ادارے کے مالک کے فوت ہونے کی صورت میں لائسنس کینسل کردیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اگر کمپنی یا ادارہ ڈیفالٹ کرجائے تو اس صورت میں کمپنی کے ڈائریکٹر کی جانب سے وزارت کو تحریری طور پر مطلع کرنا ہوگا۔
شرائط میں مزید کہا گیا کہ ’اگر کسی کمپنی کے مالک یا ذمہ دار کی جانب سے لائسنس کو کسی دوسرے کے نام منتقل یا لیز پر دینا ثابت ہو جائے اس صورت میں وزیر حج کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ لائسنس کو منسوخ کردیں۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ ۔منگل 04نومبر ، 2025
ایک برس تک جاری شدہ لائسنس پر کوئی عمل نہ کیے جانے کی صورت میں اسے کینسل کردیا جائے گا تاہم اس دوران اگر کمپنی کے مالک کی جانب سے مناسب وجہ پیش کیے جانے پر 6 ماہ کی مہلت دی جائے گی مہلت ختم ہونے کی صورت میں لائسنس مستقل بنیادوں پر معطل کردیا جائے گا۔