حارث رؤف کا میچ کے دوران بھارتی شائقین کو 0-6 کا اشارہ، بھارتی آگ بگولہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف بھارتی تماشائیوں کے جملے کسنے کی زد میں آگئے۔
بھارت کی بیٹنگ کے دوران جب حارث باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے تو مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے جملوں اور نعروں کے جواب میں انہوں نے ہاتھوں کی انگلیوں سے "0-6" کا اشارہ کیا اور ساتھ ہی جہاز اڑانے اور گرنے کی اداکاری بھی کی۔ حارث کا اشارہ اس واقعے کی طرف تھا جب مئی میں پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے۔
حارث کے اس اقدام نے میدان سے باہر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا۔ پاکستانی صارفین نے ان کے جواب کو تاریخی قرار دیا جبکہ بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوکر شدید غصے کا اظہار کرتے نظر آئے۔
یاد رہے کہ مئی میں پاک فضائیہ نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ "معرکہ حق" کے دوران بھارت کے 6 طیارے مار گرائے گئے تھے، جس کے بعد پاک فضائیہ کو بھارتی فضائیہ پر "0-6" کی برتری حاصل ہوئی۔ حارث کا اشارہ اسی واقعے کی یاد دہانی سمجھا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ بابر اعظم اور رضوان کو یاد کرنے لگے
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچ اور مینجمنٹ پر بری طرح سے برس پڑے۔
فائنل فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت سے ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامی پر کرکٹ کے مداحوں کا پیمانہ چھلک پڑا۔
شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ میچز کے مقابلے میں اس مرتبہ قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ناقص فیصلے پاکستان کو لے ڈوبے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں از سر نو تبدیلیوں کی ضرورت ہے، نئے کھلاڑیوں پر بھروسہ اچھا عمل ہے لیکن محمد رضوان اور بابر اعظم جیسے مستند سینیربیٹرز کی پاکستان ٹیم میں واپسی ناگزیر ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا، جس کو انڈین ٹیم نے باآسانی حاصل کرلیا۔