اسلام آباد(خبرنگار)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے ملک میں کافی تباہی مچائی،متاثرین کی آبادکاری کیلئے آخری وقت تک سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ملتان میں متاثرین کو خوراک اور بنیادی ضروریات کی اشیا کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقعے پر رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی ،چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی اور رکن صوبائی اسمبلی کامران مڑل سمیت سیاسی و سماجی رہنماں اور معزین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس وقت پورے ملک کو سیلاب نے لپیٹ رکھا ہے،لوگوں کی زمینیں ،گھر،جانور اور کاروبار ختم ہو گئے،مشکل کی اس گھڑی میں ہم سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں اور ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا جانی یا مالی نقصان ہوا ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کی گھروں کو واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پاکستان پاورٹی ایوی ایشن کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تنہا حکومت اس مشکل سے نہیں نمٹ سکتی،فلاحی اداروں کا کردار قابل تحسین ہیجنہوں نے مصیبت زدہ اور مشکل میں پھنسے لوگوں کے ساتھ تعاون کیا اور ان کے کھانے پینے اور ضروریات کا خیال رکھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن