جنوبی وزیرستان، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ایف سی ساؤتھ اور انتظامیہ کے مشترکہ اقدامات
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
جنوبی وزیرستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ایف سی ساؤتھ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کئے گئے جن میں بستر، کپڑے، اشیائے خورد و نوش، پھل اور دیگر ضروری سامان شامل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کیلئے فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور سول انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ سرواکئی قرار دیا گیا ہے، جہاں انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، ایف سی ساؤتھ نے متاثرہ علاقوں میں نہ صرف فوری امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا بلکہ مقامی انتظامیہ کے تعاون سے بحالی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ٹوٹے ہوئے راستوں اور بہہ جانے والے پلوں کی ازسرنو تعمیر مکمل کر کے آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے، جس سے مقامی لوگوں کو ایک بار پھر نقل و حرکت میں آسانی میسر آ گئی ہے۔ اس دوران مقامی کمانڈر نے علاقے کے عمائدین اور مشران کے ساتھ ایک جرگہ بھی منعقد کیا، جس میں عوامی مسائل سنے گئے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔
مزید برآں، ایف سی ساؤتھ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کئے گئے جن میں بستر، کپڑے، اشیائے خورد و نوش، پھل اور دیگر ضروری سامان شامل تھا۔ مقامی عوام نے فرنٹیئر کور ساؤتھ کی بروقت امدادی کارروائیوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے اطمینان اور شکریہ کا اظہار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایف سی ساؤتھ
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔