پہلی بار برطانیہ نے فلسطین کو اپنے سرکاری نقشوں میں شامل کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز

لندن : پہلی مرتبہ برطانوی حکومت نے اپنے سرکاری آن لائن نقشہ جات اور مختلف پلیٹ فارمز پر “فلسطینی مقبوضہ علاقوں” کے بجائے ریاستِ فلسطین کا اندراج کر دیا ہے۔ یہ تبدیلی اس وقت سامنے آئی جب وزیراعظم کیر اسٹارمر نے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان کینیڈا اور آسٹریلیا کے فیصلے کے ساتھ ہم آہنگ ہے جنہوں نے بھی فلسطین کو تسلیم کیا۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق فلسطین کو خود مختار ریاست تسلیم کرنے کے بعد وزارتِ خارجہ کی متعدد ویب سائٹ صفحات میں “فلسطینی مقبوضہ علاقے” کی جگہ “فلسطین” کا نام درج کر دیا گیا۔ ان تبدیلیوں میں وہ صفحات بھی شامل ہیں جن میں اسرائیل اور فلسطین سے متعلق سفری ہدایات، وزارتِ خارجہ کے غیرملکی دفاتر کی فہرست اور خطے کا نقشہ شامل ہے۔

فلسطین پہلی بار برطانوی حکومت کے نقشوں پر ظاہر ہوا۔
فلسطین پہلی بار برطانوی حکومت کے نقشوں پر ظاہر ہوا۔
ریاستِ فلسطین کا اعلان
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اتوار کو وزیراعظم کیر اسٹارمر نے پریس کانفرنس میں ریاستِ فلسطین کے باضابطہ اعتراف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی ہولناکی کے مقابلے میں ہم امن اور دو ریاستی حل کے امکان کو برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “حماس کا کوئی مستقبل نہیں، نہ حکومت میں کردار ہوگا نہ سکیورٹی کے شعبے میں”۔

یاد رہے کہ برطانیہ جی-سیون کے ان تین ممالک میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے فلسطین کو تسلیم کیا ہے۔ اس سے قبل کینیڈا اور آسٹریلیا یہ اعلان کرچکے ہیں۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آج پیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سعودی-فرانسیسی سربراہی میں ایک کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں توقع ہے کہ مزید ممالک بالخصوص فرانس ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نمائشی اقدام قرار دیدیا امریکا نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نمائشی اقدام قرار دیدیا برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے: افغان طالبان کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل مودی نے بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرکے مقامی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل کردی امریکا کی پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، پوپ لیو کا اعلان امریکی ایچ ون-بی ویزا کی نئی فیس سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے فلسطین کو پہلی بار

پڑھیں:

پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز  ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم