حارث ر ئوف کا 0-6 کا اشارہ بھارتیوں کے سر پر اب تک سوار، بی جے پی کا ردعمل بھی آگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
حارث ر ئوف کا 0-6 کا اشارہ بھارتیوں کے سر پر اب تک سوار، بی جے پی کا ردعمل بھی آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز )ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رف کی جانب سے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانا بھارتیوں کے سرپر سوار ہوگیا ہے اور اب حکمران جماعت بی جے پی کا بھی اس پر ردعمل سامنے آیا ہے۔گزشتہ روز بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث ر ئو ف بانڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں حارث نے ہاتھوں کی انگلیوں سے 0-6 کا نشان بنایا اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنیکا اشارہ بھی کیا۔
حارث کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔پاکستانی بولر کی جانب سے معرکہ حق میں پاک فضائیہ کا کارنامہ یاد کرانے پر جہاں بہت سے بھارتی صارفین اور سابق کرکٹرز نے واویلا کیا، وہیں اب حکمران جماعت بی جے پی کا بھی اس پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ایکس پر اپنے آفیشل اکانٹ میں بی جے پی کی جانب سے حارث رف کی ویڈیو شیئر کی گئی اور انہیں طنز کا نشانہ بنایا گیا۔
گزشتہ رات سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پوسٹ میں پنجابی زبان میں لکھا تھا کہ ‘حارث رف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ’۔خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ ‘کرکٹ میچ تے ھوندے رھندے پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی’۔ خیال رہے کہ مئی میں معرکہ حق میں بھارت کے 6 طیارے گرانے کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا تھا کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروس کی امریکا کو جوہری معاہدے میں ایک سال کی توسیع کی پیشکش پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی بنگلادیش سے شکست بھول گئے، پاکستان سے جیتنا ضروری ہے، چیراتھ اسالانکا صاحبزادہ فرحان نے بھارت کیخلاف ففٹی بناکر ‘گن شاٹ’ انداز میں جشن منانے کی وجہ بتا دی ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کی یکطرفہ شکست پر شعیب اختر کا سخت ردعمل حارث رؤف کا بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے کا اشارہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔