عرب-اسلامی وزرائے خارجہ کا نیو یارک میں مشاورتی اجلاس، اسحاق ڈار کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
عرب-اسلامی وزرائے خارجہ کا نیو یارک میں مشاورتی اجلاس، اسحاق ڈار کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز
نیویارک (سب نیوز )پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عرب-اسلامی وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی ہے۔پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پیر کو نیو یارک میں قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ قطر شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کی میزبانی میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔ اجلاس میں اردن اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزرائے اعظم، جبکہ مصر، انڈونیشیا، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی شریک تھے۔
اجلاس کے دوران شرکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اہم امور پر مشترکہ مقف اختیار کرنے کے لیے آرا کا تبادلہ کیا اور حکمت عملی پر مشاورت کی۔اسحاق ڈار نے اسلامی ممالک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو مشرق وسطی کے اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ دلی وابستگی ہے اور پاکستان خطے سمیت عالمی سطح پر امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے ہر مثبت کوشش کی حمایت کرتا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلامو فوبیا اور پائیدار ترقی سمیت علاقائی صورتحال اور دوسرے بین الاقوامی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر پر روشنی ڈالیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحارث ر ئوف کا 0-6 کا اشارہ بھارتیوں کے سر پر اب تک سوار، بی جے پی کا ردعمل بھی آگیا روس کی امریکا کو جوہری معاہدے میں ایک سال کی توسیع کی پیشکش موجودہ آمدن میں گزارا ہورہا ہے، سروے میں اخراجات پورا ہونے کا کہنے والے افراد کی شرح دگنی ہوگئی کانگریس کی مودی پر تنقید، بھارت کی فلسطین پالیسی کو شرمناک اور اخلاقی بزدلی قرار دیدیا پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی پبلک اکا ئونٹس کمیٹی نے سندھ بھر کی لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی رپورٹ مانگ لی بنگلادیش سے شکست بھول گئے، پاکستان سے جیتنا ضروری ہے، چیراتھ اسالانکاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مشاورتی اجلاس اسحاق ڈار
پڑھیں:
وفاقی کابینہ سے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ سے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو 27ویں ترمیم پر بریفنگ دی جائے گی، کل ہی ترمیم سینیٹ اجلاس میں بھی پیش کردی جائے گی۔آج وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا، متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے بلدیاتی مسودے کو 27ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا۔
متحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کر دی اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے میں مدد کا وعدہ بھی کرلیا۔ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے بعد بننے والی مقامی حکومت کو مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات دیئے جائیں، مقامی حکومتوں کی مدت چار سال ہو اور نئے انتخابات نگراں سیٹ اپ کے تحت کرائے جائيں۔وزیراعظم سے استحکام پاکستان پارٹی، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفود نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
مزید :