وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شازا فاطمہ خواجہ کریں گی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)ای کامرس گیٹ وے کے تحت 3 روزہ آئی ٹی سی این ایشیا کراچی کا 26واں ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گا۔ نمائش کا آغاز وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شازا فاطمہ خواجہ کریں گی۔آئی ٹی اور ٹیلی کام نمائش 23 سے 25 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔ تاریخی ایونٹ وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے وژنری اقدام، ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں پیش کیا جا رہا ہے اور اسے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی توثیق حاصل ہے ۔ گزشتہ سال آئی ٹی سی این ایشیا میں 500 ملین ڈالر کے شاندار مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، اس سال، آئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025 میں مختلف ممالک کے وفود کی شاندار شرکت دیکھنے کو ملے گی، جہاں برطانیہ، ترکی، آذربائیجان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، چین، انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، ریاستہائے متحدہ امریکہ اور آسٹریلیا کے وفود عالمی ٹیک کلچر، مستقبل کے کاروباری رجحانات اور وژنری خیالات کی ایک شاندار ہم آہنگی میں یکجا ہوں گے۔یہ ایونٹ 50,000 سے زائد شرکاء کو اکٹھا کرے گا – جن میں ٹیک رہنما، سٹارٹ اپس، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور سفارت کار شامل ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمستحکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) بدھ کوانٹربینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمستحکم رہی ۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 281.00روپے اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 281.90 روپے پر برقرا ر رہا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یورو89پیسے گھٹ کر 325.97 روپے جبکہ برطانوی پائونڈ 2.69روپے کی کمی سے370.45روپے رہا۔سعودی ریال1پیسہ گھٹ کر75.57روپے رہا جبکہ یو اے ای درہم4پیسے کی کمی کے بعد 77.46روپے رہ گیا۔