دہشتگردی سے شہر کو صاف کیا ہے، منافقت کو بھی شہر سے صاف کریں گے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگر ہم جمہوریت اور پارلیمان پر یقین رکھتے ہیں تو فیصلہ کرنا ہوگا کہ معاملہ کونسل میں حل کرنا ہے یا عدالت لے کر جانا ہے، سیف الدین صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمانی سیاست نہیں عدالت جائیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس میں ان کے سامنے ہم نے ٹیکس بڑھانے کی منظوری لی، آپ کے روڑے اٹکانے کے باوجود ہم کام کر رہے ہیں۔
مئیر کراچی نے کہا کہ دہشت گردی سے شہر کو صاف کیا ہے، منافقت کو بھی شہر سے صاف کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ جو تم کرو وہ ٹھیک ہے، جو ہم کریں وہ غلط۔
انہوں نے کہا کہ ناظم آباد اور نیو کراچی والوں کو آزاد کرواؤ نکمے پن سے، فلسطین کو آزاد کرانے سے پہلے ٹاؤنز کو آزاد کرواؤ منافقت سے، ان کو ملنے والے چندے کا حساب ہونا چاہیے۔
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر بلدیات ہمارا شریف آدمی ہے وہ نہیں کہتا میری تختی لگاؤ، یہ خود کام نہیں کرتے دوسرا کرتا ہے اس کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
فائل فوٹو۔جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔