Islam Times:
2025-11-07@18:08:54 GMT

ہم فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں، پرتگال

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

ہم فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں، پرتگال

پرتگال کے صدر نے منگل کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ فلسطین کو بطور آزاد ملک تسلیم کرنا دراصل امن کو تسلیم کرنا اور دو ریاستی حل کے تحفظ میں مدد دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پرتگال کے صدر نے منگل کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ فلسطین کو بطور آزاد ملک تسلیم کرنا دراصل امن کو تسلیم کرنا اور دو ریاستی حل کے تحفظ میں مدد دینا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، پرتگال کے صدر مارسیلو ریبلو دی سوسا نے کہا کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ ہم فلسطین کو ایک ملک کے طور پر تسلیم کرتے ہیں اور دو ریاستی حل کو امن کا واحد راستہ سمجھتے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہیرغمالیوں کو آزاد کیا جانا چاہیے اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی پر عمل ہونا ضروری ہے۔ صدر پرتگال نے مزید کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا دراصل امن کو تسلیم کرنا اور دو ریاستی حل کے تحفظ میں مدد دینا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اور دو ریاستی حل کو تسلیم کرنا فلسطین کو کہا کہ

پڑھیں:

27 ویں ترمیم کیلیے درکار ووٹ؛، سینیٹ میں پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی

کسی بھی آئینی ترمیم کے لیے اس وقت سینٹ سے 64 ووٹ درکار ہوں گے جب کہ حکومتی بینچز پر سینیٹ میں سب سے زیادہ سیٹیں پیپلز پارٹی کے پاس ہیں جن کی تعداد 26 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجوزہ 27 ویں ترمیم کے لیے درکار ووٹوں کے تناظر میں ایوان بالا میں پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی۔ کسی بھی آئینی ترمیم کے لیے اس وقت سینٹ سے 64 ووٹ درکار ہوں گے جب کہ حکومتی بینچز پر سینیٹ میں سب سے زیادہ سیٹیں پیپلز پارٹی کے پاس ہیں جن کی تعداد 26 ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ نواز کے پاس  ایوان بالا میں 20 نشستیں ہیں۔ سینیٹ میں حکومتی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی کی 4  نشستیں اور ایم کیو ایم کے 3 ارکان ہیں۔ اسی طرح نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق کی ایک ایک سیٹ ہے۔ حکومتی بینچز پر بیٹھنے والے آزاد سینیٹرز میں سینیٹر عبدالکریم، سینیٹر عبدالقادر، محسن نقوی، انوار الحق کاکڑ، اسد قاسم اور سینیٹر فیصل واوڈا شامل ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن بینچز پر پی ٹی آئی کے سینیٹرز سب سے زیادہ ہیں۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی کی 14، اے این پی کی 3 نشستیں ہیں۔ ایک آزاد سینیٹر نسیمہ احسان بھی اپوزیشن بینچوں پر موجود ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 6 آزاد سینیٹرز بھی ایوان بالا میں موجود ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایک نو منتخب سینیٹر جلد حلف اٹھا لیں گے، تاہم پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک آزاد رکن مراد سعید نے ابھی حلف اٹھانا ہے۔ اپوزیشن بینچز پر جمعیت علمائے  اسلام پاکستان کے 7 سینیٹرز ہیں۔ اسی طرح اپوزیشن بینچز پر مجلس وحدت المسلمین کا ایک اور سنی اتحاد کونسل کا ایک رکن موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری اور سزا ریاستی فسطائیت کی واضح مثال ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
  • فلسطین اور لبنان کی تقدیر کا فیصلہ اسلامی مزاحمت کرے گی، حزب اللہ لبنان
  • آزاد کشمیر کے شہریوں سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے: طارق فضل چوہدری
  • فاروق حیدر نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے بڑا مطالبہ کردیا
  • آسٹن ولا اور مکابی تل ابیب کے میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر فلسطین کے حق میں بڑا احتجاج
  • صحافیوں کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیاگیا اسکا آئین میں ذکر نہیں
  • 27 ویں ترمیم کیلیے درکار ووٹ؛  سینیٹ میں پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی
  • 27 ویں ترمیم کیلیے درکار ووٹ؛، سینیٹ میں پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی
  • امریکا میں ریاستی انتخابات، ورجینیا اور نیوجرسی میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی
  • کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے دستبرداری کا اعلان