مرتضیٰ وہاب کے چہرے کے پیچھے جاگیردارانہ سیاست کار فرما ہے، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
لاہور:
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کے 3 ہزار 360 ارب روپے کا حساب دے، مرتضیٰ وہاب کے چہرے کے پیچھے جاگیردارانہ سیاست کار فرما ہے۔
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام کو یرغمال بنا کر بیٹھی ہیں اور عوامی مسائل حل نہیں ہونے دیے جا رہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں شکست کی ذمہ داری قومی ٹیم پر نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ناقص حکمت عملی پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی خود ایڈہاک بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، انہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ وزارت کریں گے یا بورڈ کی سربراہی سنبھالیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کپتانوں کی بار بار تبدیلی نے ٹیم کے کھیل کو متاثر کیا اور یہ ناکامی براہِ راست بورڈ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
فلسطین کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ صرف فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا کافی نہیں، بلکہ دنیا کو اسرائیل کے مظالم کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے میں سعودی عرب، لبنان اور شام تک شامل ہیں، اس لیے پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے تاہم یہ معاہدہ صرف دو ممالک تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ تمام اسلامی ممالک کو اس میں شامل کر کے ایک مشترکہ دفاعی اور معاشی بلاک تشکیل دینا چاہیے تاکہ امت مسلمہ کو مضبوط بنایا جا سکے۔
امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ یکم اکتوبر سے سات اکتوبر تک جماعت اسلامی ملک بھر میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ملین مارچ کے ذریعے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران جماعت اسلامی کسان تنظیموں کو بھی ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی فوری امداد کرے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ
پڑھیں:
27ویں ترمیم انصاف اور آئین کو کمزور کرنے کی کوشش ہے: حافظ نعیم
سوات‘ مردان (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سوات کبل میں بنو قابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہا نوجوانوں کو آئینی ترامیم کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے‘ خیبر پی میں 12 برس سے ایک ہی جماعت حکمرانی کررہی ، 50 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۱بنوقابل سے تعلیمی انقلاب آئے گا۔ کیا۔ الخدمت کے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلے کیلئے ہزاروں طلبہ نے امتحان دیا۔ امیر کے پی شمالی عبدالواسع و دیگر موجود تھے۔ قبل ازیں انہوں نے مردان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا آئین میں ترامیم کی نہیں بلکہ اس پر ازسرِنو غور اور مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ 26ویں ترمیم میں آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا اور اب 27ویں ترمیم کی ہوا چل پڑی ہے۔ یہ دونوں ترامیم انصاف اور آئین کو کمزور کرنے کی کوششیں ہیں۔ حکمران 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے من پسند ججز کی تعیناتی اور مرضی کے فیصلے کرانا چاہتے ہیں۔جمہوریت تب تک نہیں بڑھے گی جب تک سیاسی جماعتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات اور پارٹی وراثت کا خاتمہ نہ ہو۔ انہوںنے کہا افغانستان کے ساتھ با معنی مذاکرات کرنے ہوں گے۔ اس موقع پرنائب امیر ڈاکٹر عطاالرحمن، امیر کے پی شمالی عبدالواسع، صدر مردان بار آصف اقبال ودیگر موجود تھے۔