data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی فر نیچر لیونگ ایکسپو کراچی ایکسپو سینٹر میں اختتام پذیر ہوئی ۔ نمائش میں 50 سے زائد فرنیچر سے وابسطہ کمپنیوں نے شرکت کی اور اپنی مصنوعات کو شہریوں کیلئے پیش کیاجبکہ شہریوں کی جانب سے بہترین اشیاء کو سراہا۔شہریوں نے رعائتی نرخوں پر دستیاب اشیاء میں دلچسپی لیتے ہوئے بھر خدیداری کی نمائش شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈرسٹری محمد امان پر اچہ نے نمائش کا دورہ کیا اور کمپنیوں کے نمائندگان میں تعریفی سر ٹیفیکٹ تقسیم کئے۔ امان پراچہ کا کہنا تھا کہ فر نیچر لیونگ ایکسپو کی وجہ سے کاروباری مثبت رجحانات تقویت آتی ہے جبکہ عالمی سطح پر ملک نام روشن وہوتا ہے اور عالمی منڈی میں پاکستان مصنوعات کو جگہ ملتی ہے ایف پی سی سی آئی ان تمام لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے جو کہ کاروباری سرگرمیوں کو پر وان چڑھانے میں کوشاں ہیں امان پراچہ کا کہنا تھاکہ فرنیچر لیونگ ایکسپو کو میں ایک معیاری نمائش قرار دونگا کیونکہ شہریوں نے جس طرح ایکسپو سینٹر آکر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے یہ بہت خوش آئند بات ہے۔ اس موقع پر نمائش منتظم فرنیچر لیونگ اینڈ کرافٹس کی سی ای او ڈاکٹر نازش فیصل نے شہر قائد کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فرنیچر لیونگ ایکسپو کو شہریوں نے پسند کیا نمائش کی شرکت کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے 50رائد کمپنیوں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے یہ تمام اسٹالز شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں ہم آئند بھی ایسی نمائشوں کا انعقاد کرتے رہیں گے آخر میں تقریب کی میزبان اور منتظمہ فرنیچر لیونگ اینڈ کرافٹس کی سی ای او ڈاکٹر نازش فیصل نے مہمان خصوصی نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈرسٹری امان پر اچہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

 

کامرس رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فرنیچر لیونگ شہریوں کی

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا و دیگر حکام سے جواب مانگ لیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

دو رکنی بینچ نے درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا  اور دیگر حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹیوزم پینل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

وزارت خزانہ کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ یکم نومبر کو وزارت خزانہ کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور اب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا اور اب اس کی نئی قیمت 185روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شیرشاہ پراچہ برج پر ہیوی ٹرالر بے قابو‘ فٹ پاتھ توڑتا ہوا برج سے لٹک گیا
  • شیر شاہ میں یوی ٹرالر بےقابو ہوکر برج کی دیوار توڑ کر لٹک گیا
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ
  • لاہور میں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر کا تیسرا روز، عالمی صنعتکاروں کی بڑی تعداد شریک
  • چین نے امریکا کی زرعی مصنوعات کی محدود خریداری شروع کر دی
  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کی کامیاب تکمیل
  • کراچی:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر تاجر و صنعتکاروںسے خطاب کررہے ہیں
  • اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمستحکم
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر جواب طلب
  • میری ٹائم کانفرنس ایکسپو میں پاکستانی ساختہ ڈرون جیمر’صفرا’ لانچ کردیا گیا