مائنز اینڈ منرلز بل دوبارہ اسمبلی میں پیش کرکے خدشات دور کرینگے، سرفراز بگٹی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز کا ایکٹ ترمیم کے لیے دوبارہ اسمبلی میں لا رہے ہیں تاکہ خدشات کو دور کیا جاسکے۔ حکومت چاہتی ہے کہ بلوچستان کے حقوق کے جتنے بھی کام ہوں ان پر اتفاق رائے پیدا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان مائنز اینڈ منرلز بل دوبارہ اسمبلی میں لا کر سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری کے ہمراہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ چند ماہ قبل اسمبلی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ منظور کیا تھا جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں، مائن اونرز، سول سوسائٹی نے اعتراضات کئے تھے۔ میں نے ایوان میں کہا تھا کہ ہم اس پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز سیاسی جماعتوں نے نشست کی ہے جس کے بعد سیاسی جماعتوں کی کمیٹی کے ارکان میرے پاس آئے تھے۔ ہم نے مشاورت کی ہے۔ مائنز اینڈ منرلز کا ایکٹ ترمیم کے لیے دوبارہ اسمبلی میں لا رہے ہیں تاکہ خدشات کو دور کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ بلوچستان کے حقوق کے جتنے بھی کام ہوں ان پر اتفاق رائے پیدا ہو۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے قانون پر عملدآمد کو روک دیا ہے۔ اپوزیشن قانون کے حوالے سے قرارداد لائے گی، جس کے بعد کابینہ ترمیم کرکے اسے اسمبلی میں لائے گی۔ جس کے بعد اسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرکے قانون کی تمام شقوں پر بحث کی جائے گی۔ ہم دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ مل بیٹھ کر جتنا ممکن ہوسکے اتفاق رائے پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد بلوچستان میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ بنا ہی نہیں تھا۔ اب ہم نے ایکٹ بنا لیا ہے، اس میں مزید ترامیم کی جائیں گی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے محسوس کیا کہ مائنز اینڈ منرلز قانون پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو خدشات تھے۔ یہ حرف آخر نہیں کہ جسے تبدیل نہ کیا جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے بطور اپوزیشن لیڈر ذمہ داری دی تھی کہ سیاسی جماعتوں، مائن اونرز سے مشاورت کریں۔ ہم نے کانفرنس بلا کر یہ طے کیا تھا کہ جو خدشات ہیں انہیں دور کرنے کے لیے ایکٹ میں ترمیم لائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دوبارہ اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز سیاسی جماعتوں سرفراز بگٹی جس کے بعد نے کہا کہ
پڑھیں:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دونئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید دو نئی سیاسی جماعتوں کو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کر لیا ہے، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 170 تک پہنچ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’’آزاد عوام پاکستان پارٹی‘‘ اور ’’تجدید نظام پارٹی‘‘ کو رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی ہیں جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی درست قرار دیا ہے۔ آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے ان کی رجسٹریشن مکمل کر دی گئی ہے۔