چینی فوج نے سوویت دور کے جے 6 لڑاکا طیارے کو ڈرون میں تبدیل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے ایک ایسا جنگی ڈرون متعارف کروایا ہے جو 1950 ء کی دہائی کے ریٹائرڈ جے 6 فائٹر جیٹ کو تبدیل کر کے بنایا گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون چانگ چن ائر شو میں پیش کیا گیا۔ اس ڈورن کی نمائش نے کئی برسوں سے جاری ان افواہوں کی تصدیق کردی ہے کہ چین اپنے متروک جے6 طیاروں کے بیڑے کو دوبارہ کارآمد بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ چین نے 1960 ء سے 1980 ء کی دہائیوں کے دوران ہزاروں جے6 طیارے تیار کیے تھے۔ جے-6 سیکنڈ جنریشن سپرسانک لڑاکا طیارہ ہے جو زیادہ سے زیادہ آواز کی رفتار سے 1.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وینزویلا کا مسئلہ سیاسی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے‘برازیلی صدر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے صدر لوئز ایناشیو لولا دا سلوا نے کہا ہے کہ وینزویلا کا مسئلہ سیاسی ہے اور اسے سیاسی بنیادوں پر ہی حل ہونا چاہیے۔ اپنے انٹرویو میں برازیل کے صدر نے کہا کہ امریکا اور وینزویلا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر نظر ہے۔ کیریبین خطے میں امریکی فورسز کی موجودگی کا سی لیک سمٹ میں جائزہ لیں گے۔ صدر کا کہنا تھا کہ امریکا لاطینی ممالک میں عسکری قوت کو بڑھا رہا ہے،جب کہ وینزویلا کے مسئلے کو جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔