الجوالنی نے شام کے اندر 10 کلومیٹر گہرائی میں واقع جبل الشیخ اسرائیل کو دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اسرائیلی چینل 12 ٹی وی کے مطابق الجولانی نے کہا ہے کہ وہ یہ جاننے کا انتظار کر رہے ہیں کہ آیا شامی سرزمین کے اندر اسرائیل کے اقدامات کا مقصد توسیع پسندی ہے یا اس کی سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے والے ابو محمد الجولانی پر امریکا کی جانب سے شدید دباؤ ہے کہ وہ وہاں اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کریں۔ سکیورٹی معاہدے کی زیادہ تر تفصیلات پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس معاہدے کے فریم ورک میں یہ شامل ہے کہ اسرائیل شام کے اندر 10 کلومیٹر گہرائی میں واقع جبل الشیخ اور کئی دوسرے مقامات پر کنٹرول جاری رکھے گا۔
معاہدے کے مطابق اسرائیلی فوج شام کے جنوب میں نہیں رہیگی، لیکن اسرائیلی فضائیہ کو شام کی فضائی حدود میں کارروائی کی مکمل آزادی ہوگی۔ معاہدے کے مسودے میں واضح طور پر ایک شق یہ بھی شامل ہے کہ دونوں فریق، امریکہ اور عرب ممالک کے ساتھ مل کر شامی دروز کے رہنما شیخ حکمت الحجری پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے کہ وہ جبل الدروز میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی تعیناتی کے حوالے سے دمشق حکومت کے ساتھ اتفاق کریں، لیکن الحجری نے اسے مسترد کیا ہے۔
اسرائیلی چینل 12 ٹی وی نے اپنی رپورٹ کے آخر میں بتایا ہے کہ شامی صدر نے ان مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سلسلے میں حقیقی پیش رفت ہوئی ہے تاہم اس پیش رفت کا تعلق اسرائیل کے ساتھ مصالحت اور تعلقات کو معمول پر لانے سے نہیں ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ وہ یہ جاننے کا انتظار کر رہے ہیں کہ آیا شامی سرزمین کے اندر اسرائیل کے اقدامات کا مقصد توسیع پسندی ہے یا اس کی سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیل کے کے ساتھ کے اندر
پڑھیں:
اسرائیل اور شام میں مذاکرات پر نیتن یاہو کا اہم بیان
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل اور شام کے مذاکرات میں ‘کچھ پیش رفت’ کی تصدیق کی ہے لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ خلا باقی ہے۔
نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر کہا کہ شام اور اسرائیل کے درمیان رابطوں میں “کچھ پیش رفت” ہوئی ہے تاہم دونوں فریق ابھی بھی دور ہیں۔
ان کا یہ تبصرہ شام کے صدر احمد الشارع کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے کہا گیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ سلامتی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے جاری مذاکرات “آنے والے دنوں میں” نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔
شام اور اسرائیل ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں جس سے دمشق کو امید ہے کہ فضائی حملوں کو روک دیا جائے گا اور جنوبی شام میں دھکیلنے والے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کو یقینی بنایا جائے گا۔