لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملکی استحکام اور جمہوریت کے فروغ میں وکلاء برادری کا کردار اہم ہے۔ بلاول بھٹو زرداری ہماری آنے والی نسلوں کے ہیرو ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی سطح پر انڈیا کو بے نقاب کی۔ بھارت کے خلاف جنگ میںپوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی نظر آئی۔ پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کے لئے ہر ممکن امداد کو یقینی بنا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ میں آج لاہور ہائیکورٹ بار آیا ہوںجہاں پر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی نے وکلاء کے لئے ہمیشہ بہتری اور ان کی مشکلات کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ میں نے اپنی سیاست کا آغاز صفر سے کیا اور آج اللہ کا شکر ہے کہ مجھے پنجاب کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر فائز کیا۔ وکلاء برادری نے برے وقت میں ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا۔ کالے کوٹ اور پیپلزپارٹی کا دل کا رشتہ ہے جسے ہم بہت اہمیت دیتے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ ملک کے لئے وکلاء برادری کی قربانیاں اور بہت جد و جہد ہے۔  یہ امر قابل ستائش ہے کہ وکلا نے ہمیشہ آئین اور قانون کا ساتھ دیا۔ وکلاء برادری نے جمہوریت کی بحالی کے لئے جو قربانیاں دیں ہیں ان کو آج بھی سنہری حروف میں لکھا جاتا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وکلاء برادری حق کی آواز ہے اور ان کی ہر لڑائی میں ساتھ کھڑا ہوں گا۔ گورنر ہائوس آپ کا اپنا ہے اور اس کے دروازے آپ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آج کا سیمنار بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے منعقد کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وکلاء برادری گورنر پنجاب نے کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

عمران خان کو واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش کردیا گیا

فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کو واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش کردیا گیا، جی ایچ کیو حملہ کیس سننے والی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے بات کرائی، اس موقع پر وکلاء صفائی نے آواز میں خلل اور بانی کی شکل واضح نظر نہ آنے کی شکایت کی اور کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر 2 درخواستیں فریقین کے دلائل سننے کے بعد خارج کردیں۔

نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی تو اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹرز ظہیر شاہ اور اکرام امین ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر وکلاء صفائی نے کہا کہ 19 ستمبر کی عدالتی کارروائی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج فراہم کی جائے، جیل ٹرائل منتقل کرنے سے متعلق ہائیکورٹ کے آرڈرز تک عدالتی کارروائی روکی جائے۔

وکیل فیصل ملک نے عدالت میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت تک عدالتی کارورائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

عدالت  کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ سماعت پر آپ کی بانی سے بات کروائی انہوں نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، آپ واٹس ایپ کمیونیکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلینج کریں۔

وکیل فیصل ملک نے کہا کہ ہم نے واٹس ایپ کمیونیکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلینج کیا ہے، واٹس ایپ کال کو ویڈیو لنک تصور نہیں کیا جاسکتا، ہمیں وقت دیا جائے ہم اس عدالت کے گزشتہ آرڈر کو چیلنج کریں۔

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان 29 ستمبر کو بطور ملزمہ طلب

پراسکیوشن نے علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

عدالت  کی جانب سے کہا گیا کہ آپ جاکر چیلنج کریں، عدالتی کارروائی نہیں روکی جاسکتی۔

اس موقع پر  پراسیکیوٹر اکرام امین نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر وکلاء صفائی نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، آج کی سماعت میں عدالت وکلاء صفائی کے کسی سوال کا جواب دینے کی پابند نہیں، وکلاء صفائی ایک دن عدالت چھوڑ کر جاتے ہیں دوسرے دن کہتے ہیں ہمیں وقت دیا جائے، وکلاء صفائی کا کنڈکٹ بتا رہا ہے یہ ٹرائل کیلئے سنجیدہ نہیں، یہ صرف اور صرف عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ ٹرائل روکنے سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں، عدالت گزشتہ سماعت پر وکلاء صفائی کی درخواست پر آرڈر کرچکی، عدالتی آرڈر پر سوالات اٹھانا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

عدالت میں وکیل فیصل ملک بولے کہ ہم فیئر ٹرائل کا مطالبہ کر رہے ہیں، ملزم اگر اپنے وکیل کو نہیں سن سکتا یا وکیل اپنے مؤکل کو نہیں سن سکتا تو یہ فیئر ٹرائل کیسے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش کردیا گیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت
  • چین نے ہر سیکٹر میں پاکستان کو سپورٹ کیا زیادہ آبادی کو طاقت بنایا : گورنر پنجاب 
  • جمہوریت کے ثمرات سے محروم عوام
  • وزیراعظم کی  سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے قابلِ عمل منصوبے تیار کرنے کی ہدایت
  • اقوام متحدہ اسرائیلی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے: گورنر پنجاب
  • اسرائیل دنیا میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، گورنر پنجاب
  • بیرون ملک پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، سالک حسین
  • پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن، استحکام اور انصاف کی حمایت کی ہے، گورنر سندھ