ملک بھر میں سیلابی خطرہ ختم اور حالات بہتر ہو رہنے لگے ہیں: معین وٹو
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیلابی خطرہ ختم اور حالات بہتر ہو رہے ہیں،مستقبل میں نقصانات کم کرنے کے لیے موثر فلڈ مینجمنٹ سسٹم پر کام جاری ہے ۔ایک بیان میں معین وٹو نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں بحالی کے کاموں پر مشترکہ اقدامات کر رہی ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اولین ترجیح ہے، زرعی اراضی اور فصلوں کے نقصانات کی تلافی کے اقدامات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر معین وٹو نے کہا کہ بحالی کے عمل میں شفافیت اور تیز رفتاری یقینی بنائی جائے گی، مقامی انتظامیہ اور حکومت ملکر متاثرہ علاقوں میں سہولیات بحال کریں گی، مستقبل میں نقصانات کم کرنے کے لیے موثر فلڈ مینجمنٹ سسٹم پر کام جاری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار، موسم خوشگوار
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی اور پھوار سے موسم خوش گوار ہوگیا۔
اولڈ سٹی ایریا، صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ صدر، ایم جناح روڈ اور کیماڑی سمیت چند علاقوں میں مطلع جزوی و مکمل ابرآلود ہے۔
شہر میں سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہلکی بارش کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔
کراچی میں 25 ستمبر تک شہر کا موسم ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
آج اور منگل سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، رواں ماہ کے اختتام پر درجہ میں اضافہ اور گرمی کی شدت بتدریج بڑھے گی۔