آزاد کشمیر، عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی تنازع کے حل کیلئے وزرا کو ٹاسک تفویض
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو مذاکرات کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان تنازع کے حل کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو مذاکرات کا اختیار دے دیا گیا ہے، دونوں وزرا آج مظفرآباد پہنچیں گے جہاں وہ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں سے ملاقات کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والے حالات کو خوش اسلوبی اور پُرامن طریقے سے سلجھایا جائے اور اس مقصد کے لیے وفاقی سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے، حکومت آزاد جموں و کشمیر کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذاکراتی عمل میں مکمل تعاون فراہم کرے۔ دوسری جانب سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا یہ اقدام براہِ راست مداخلت کے ذریعے تنازع کو شدت اختیار کرنے سے روکنے اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبر کو لاک ڈاؤن کی کال دے رکھی ہے جس کے باعث خطے میں تناؤ بڑھ رہا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کی مظفرآباد آمد سے مذاکراتی عمل میں تیزی آنے اور بحران کے حل کے لیے کوئی قابلِ قبول فارمولا طے پانے کی امید کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عوامی ایکشن کمیٹی وفاقی وزیر برائے
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم