ایک اور معروف سوشل میڈیا سٹار جوڑی کی راہیں جدا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے اپنے شوہر گلوکار سمیع رشید سےعلیحدگی کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک مداح نے سحر حیات سے سوال کیا کہ ’کیا وہ اب اپنی بیٹی عائرہ کی سنگل مدر ہیں؟‘، اس پر سحر نے جواب دیا کہ ’میں اور سمیع اب ساتھ نہیں ہیں لیکن عائرہ کے والد ہمیشہ سمیع ہی رہیں گے، بیٹیاں اپنے والد کے نام سے پہچانی جاتی ہیں، میں اپنی بیٹی کو والد اور والدہ دونوں کی عزت کرنا سکھاؤں گی‘۔
سوشل میڈیا سٹار نے مزید کہا کہ ’میں کبھی بیٹی اور والد کی ملاقات میں رکاوٹ نہیں بنوں گی، عائرہ سے متعلق فیصلے میری خواہش پر نہیں بلکہ قانون کے مطابق ہوں گے اور مجھے امید ہے کہ اس موضوع پر بار بار بات نہیں کی جائے گی، گزارش کرتی ہوں کہ ہماری ذاتی زندگی کو بار بار زیر بحث نہ لایا جائے اور ہماری پرائیویسی کا احترام کیا جائے‘۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ دسمبر 2022ء میں سحر حیات اور سمیع رشید کا نکاح ہوا تھا، جس کے جولائی 2023ء میں ان کی شادی کی باعدہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جو ان کے مداحوں اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، 2024ء میں اس جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام عائرہ رکھا گیا، تاہم شادی کے دو سال بعد دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے اور کچھ عرصے سے علیحدگی کی افواہیں چل رہی تھیں اور اب سحر حیات نے اس کی باضابطہ تصدیق کردی۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سوشل میڈیا سحر حیات
پڑھیں:
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی بیٹیوں کیساتھ نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل
آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں عثمان خواجہ کو اپنی دونوں بیٹیوں عائشہ اور عائلہ کے ہمراہ نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین عثمان خواجہ کی تعریف کرتے ہوئے ان کیلئے دعاگو بھی نظر آئے۔
View this post on Instagramواضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے 2018 میں اسپورٹس رپورٹر ریچل سے نکاح کیا تھا جن سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ ریچل نکاح سے قبل ہی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی تھیں۔