پی آئی اے برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کب کریگی؟ خوشخبری آگئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک : قومی ائیرلائن پی آئی اے آئندہ ماہ برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی ، ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔ اسکے علاوہ لندن اور برمنگھم کے لیے بھی سروس جلد شروع کی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (TCO) کی منظوری مل گئی ہے، جس کے بعد قومی ایئرلائن آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرے گی۔
کوٹ لکھپت ؛ڈمپر کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ بعد ازاں لندن اور برمنگھم کے لیے بھی سروس فراہم کی جائے گی۔
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے پی آئی اے کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔پی آئی اے کو پانچ سال کے لیے سیکیورٹی اور کارگو سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں، جس کے تحت قومی ایئرلائن مسافروں اور کارگو دونوں کے لیے پروازیں آپریٹ کرسکے گی۔بین الاقوامی ہوابازی کے اداروں نے پی آئی اے کے سیفٹی اور آپریشنز پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
لاہور میں 273 ٹریفک حادثات؛ 2 افراد جاں بحق335 زخمی
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی ٹیم نے گزشتہ پانچ سال کے سخت آڈٹس میں کامیابی حاصل کی، جس کے بعد یہ منظوری دی گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دیگر صوبوں کو ترقی، بلوچستان کو آپریشن دینا زیادتی ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
اپنے بیان میں جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماء مرتضیٰ کاکڑ نے کہا کہ ہم ظلم کے ہر اقدام کو بدلنے اور نظام بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس فرسودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ظلم کے نظام کو بدلنے اور قومی دولت چند خاندان کی بجائے 25 کروڑ عوام پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ دیگر صوبوں کو موٹر وے، یونیورسٹیاں، اسپتال، روزگار، سفر، علاج و تعلیم کی جدید سہولیات اور بلوچستان کو آپریشن، چیک پوسٹیں دینا زیادتی ہے۔ جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ نظام کی تبدیلی کیلئے بدل دو نظام کے عنوان کے تحت 21 سے 23 نومبر مینار پاکستان لاہور میں لاکھوں عوام کا اجتماع عام ہوگا۔ جس میں بلوچستان کا مقدمہ اور صوبے کے مسائل مشکلات کا حل پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظلم کے ہر اقدام کو بدلنے اور نظام بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس فرسودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے۔