موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں: فرانسیسی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
—جنگ فوٹو
پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی فرانسیسی نے کہا ہے کہ فرانس موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فرانس سیلابی صورتِ حال کے بعد پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے پُرعزم ہے۔
فرانسیسی ادارے این جی او ایکٹڈ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 5 لاکھ یورو (1 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے) کی امداد دی گئی ہے۔
فرانسیسی وزارتِ برائے یورپ اور خارجہ امور کے مطابق اس موقع پر پاکستان میں فرانس کے سفیر نے ریذیڈنس ایکٹ کا خیر مقدم کیا جس نے 2022ء کے تاریخی سیلاب کے دوران متاثرین کے درمیان اپنی موجودگی سے خود کو ممتاز کیا تھا۔
اس ادارے کی مہارت اور تجربہ موجودہ ہنگامی حالات میں تعمیرِ نو کے عمل میں معاون ثابت ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آسیان ممالک کیساتھ تعلقات خوشگوار، مزید آگے بڑھانے کا وقت ہے:جام کمال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزارتِ تجارت اسلام آباد میں آسیان کے سات رکن ممالک کے سفیروں کی میزبانی کی۔ اس موقع پر پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان نہ صرف دوطرفہ تجارت بڑھانا چاہتا ہے بلکہ ٹیکنالوجی، ہنر اور انفراسٹرکچر میں دیرپا شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔ تمام آسیان ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خوشگوار ہیں اور اب انہیں مزید آگے بڑھانے کا وقت ہے۔جام کمال خان نے سفیروں کو پاکستان کی نئی تجارتی پالیسی، گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی، وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں ٹیرف میں اصلاحات اور خلیجی تعاون کونسل کے ساتھ ایف ٹی اے پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔