ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں بھی جدید چائینیز مشین سے کینسر کے علاج کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
راولپنڈی:
میو اسپتال لاہور کے بعد ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں جدید چائینیز مشین سے کینسر کے علاج کا فیصلہ کر لیا گیا، ایم ایس ہولی فیملی اسپتال نے کیرو ابلیشن مشین کے لیے ریکویسٹ محکمہ صحت پنجاب کو بھجوا دی۔
ہولی فیملی اسپتال کو کیرو ابلیشن مشین کے لیے ریکویسٹ بھجوانے کی ہدایت مجاز اتھارٹی نے کی تھی۔
ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ کے مطابق کیرو ابلیش مشین ہولی فیملی اسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں لگائی جائے گی اور رواں برس میں کیرو ابلیشن مشین ملنے پر کینسر کے مریضوں کا علاج شروع کر دیا جائے گا، کینسر کے مریضوں کا کیرو ابلیشن مشین سے علاج کی ماہر ٹیم ہولی فیملی اسپتال میں موجود ہے۔
ایم ایس ہولی فیملی اسپتال نے بتایا کہ ہولی فیملی اسپتال میں کینسر کے مریضوں کی رجسٹریشن کرکے علاج شروع ہوگا۔ کیرو ابلیش مشین گردہ، جگر، پھپھڑوں، مثانہ اور بریسٹ کینسر کا مؤثر علاج کر سکے گی۔
ذرائع کے مطابق کیرو ابلیش مشین پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ایک ایک اسپتال کو فراہم کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہولی فیملی اسپتال کیرو ابلیشن مشین کینسر کے
پڑھیں:
ایس ایس پی حیدرآباد کا دو روزہ مفت سرجیکل کیمپ کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے حاجیانی ڈے نائٹ اسپتال میں جاری 19واں دو روزہ ”کٹے ہونٹ اور کٹے تالو” کے مفت سرجیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ کیمپ کے منتظمین فاروق شیخانی، ڈاکٹر اقبال ہارون اور پروفیسر اشرف گناترا نے ایس ایس پی حیدرآباد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں کیمپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ کیمپ کے پہلے روز تقریباً 200 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 46 مریضوں کو آپریشن کے لیے داخل کر لیا گیا ہے۔ پروفیسر اشرف گناترا (ڈاؤ یونیورسٹی) اور ان کی ماہر ٹیم غریب و مستحق مریضوں کے مفت آپریشن انجام دے رہی ہے۔ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے حاجیانی ڈے نائٹ اسپتال کی انتظامیہ اور میڈیکل ٹیم کے اس انسان دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کو مفت علاج اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی قابلِ تحسین عمل ہے۔ انہوں نے اس جذب? خدمت پر اسپتال انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں ایس ایس پی حیدرآباد نے اسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور رضاکاروں کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے فلاحی منصوبے مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔