پرانی گاڑیوں پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جا رہی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
حکومت نے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مذکورہ گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جا سکیں گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 5 سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے گی، جو ہر سال بتدریج 10 فیصد کم ہوتی جائے گی اور حکومت کی پالیسی کے تحت مالی سال30-2029 تک درآمدی ڈیوٹی بتدریج ختم کر دی جائے گی۔ یہ مرحلہ وار کمی اگلے مالی سال سے شروع ہوگی۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد آٹو سیکٹر میں مسابقت کو فروغ دینا، صارفین کو متبادل آپشنز فراہم کرنا، اور درآمدی گاڑیوں کی دستیابی کو ممکن بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان میں گاڑیاں پرانی گاڑیوں پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی گاڑیوں کی درآمد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان میں گاڑیاں پرانی گاڑیوں پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی گاڑیوں کی درا مد پرانی گاڑیوں
پڑھیں:
اداکارہ صابرہ سلطانہ کی طبیعت ناساز، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مالی معاونت
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ کی علالت پر ان کی مالی معاونت کے لیے چیک جاری کیا جو ان کے معاون خصوصی نے اداکارہ کی عیادت کے دوران انہیں پیش کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی عیادت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مالی مدد کا چیک ان کے حوالے کیا۔
راشد نصراللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اداکارہ صابرہ سلطانہ کی صحت کے لیے دعاگو ہیں، ہمارے اداکار معاشرے کا ایک اہم اثاثہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز اداکاروں کے حقوق اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور ان کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنا ہے۔
اداکارہ صابرہ سلطانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ فن کار برادری کی قدر کی ہے اور ان کے دکھ سکھ میں شریک ہوئی ہے اور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔