لگژری لائف اسٹائل اور گوشواروں کے فرق کی فہرستیں تیار کرلی گئیں، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں لگژری لائف اسٹائل اور گوشواروں کے فرق کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں، ٹیکس چوری کرنے والوں کی نشاندہی پر انعام دیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ خبردار ہوشیار!! حالیہ انکم ٹیکس کے گوشواروں کی آخری تاریخ تک اگر پچھلے سال کے مقابلے میں ٹیکس دینے کی شرح کم از کم 15 فیصد اضافی ہوئی تو پچھلے سالوں کے گوشواروں کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے ورنہ اگلے پچھلے سارے گوشوارے کھول دیئے جائیں گے، سخت کریک ڈاؤن کی تیاری ہے پھر 30 فیصد میں بھی جان نہیں چھوٹے گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ سوشل میڈیا میں لگژری لائف اسٹائل اور گوشواروں کے فرق کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں، ٹیکس دینے کی تیاری کریں، لگژری لائف اسٹائل رکھ کر ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کمپنیوں کی نشاندہی (وِسل بلور) کرنے والوں کو بڑا انعام دینے اور تفصیلات صیغہ راز میں رکھنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ان سب کے لیے ایف بی آر اپنے قوانین کے تحت کارروائی کا مجاز ہوگا، دوستو پھر نہ کہنا میں نے اطلاع نہیں دی۔
خبردار ہوشیار ۔۔۔
1 - حالیہ انکم ٹیکس کے گوشواروں کی آخری تاریخ تک اگر پچھلے سال کے مقابلے میں ٹیکس دینے کی شرح کم از کم 15 فیصد اضافی ہوئی تو پچھلے سالوں کے گوشواروں کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے ورنہ اگلے پچھلے سارے گواشوارے کھول دیئے جائیں گے، سخت کریک ڈاؤن کی تیاری ہے۔ پھر 30…
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے گوشواروں فیصل واوڈا
پڑھیں:
اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی، ایف بی آر نے گوشواروں کا نیا فارم جاری کیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشواروں میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے آئرس فارم میں ایک نیا کالم شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے حکم پر علی امین گنڈاپور کا عجیب بہانہ، ایف بی آر نے بڑی آفر کردی
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تبدیلی ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی ڈیڈ لائن سے چند روز قبل کی گئی ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں سالانہ اضافے کی تفصیلات دینا لازمی ہوں گی۔ اس ضمن میں کوئی نیا ایس آر او جاری نہیں ہوا بلکہ نیا کالم 18 اگست کو ہی شامل کیا گیا تھا۔
مقصد اور وضاحتایف بی آر کے مطابق اس اقدام کا مقصد اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو کا درست تعین کر کے مستند ڈیٹا تیار کرنا ہے تاکہ مستقبل میں بہتر مالیاتی پالیسی بنائی جا سکے۔
ادارے نے وضاحت کی ہے کہ اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو کے تعین کا براہِ راست ٹیکس معاملات سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس بنیاد پر کسی ٹیکس دہندہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تاریخ اور طریقہ کارٹیکس دہندگان کو ہدایت دی گئی ہے کہ 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے شاپنگ مال کی نیلامی کا حکم واپس، عدالت نے کیس نمٹادیا
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جو افراد پہلے ہی اپنے گوشوارے جمع کرا چکے ہیں، انہیں دوبارہ نئے کالم کے ساتھ گوشوارے جمع کرانا ہوں گے کیونکہ اضافی کالم بھرے بغیر فارم مکمل تصور نہیں کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اثاثے ایف بی آر ٹیکس گوشوارے