سندھ کابینہ میں ممکنہ تبدیلی، نئے وزراء کی آج حلف برداری متوقع
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
کراچی:
سندھ کابینہ میں ممکنہ تبدیلی، نئے وزرا کی حلف برداری آج جمعے کو متوقع ہے ۔کابینہ میں کچھ وزرا کے قلمبدان تبدیل یا کچھ نئے وزرا شامل کیے جاسکتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ کے وزرا کے جائزے کے بعد اس میں ممکنہ تبدیلی کی منظوری دی، اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کردی گئی۔
امکان ہے سندھ کابینہ میں آج ممکنہ تبدیلی ہوسکتی یے۔کچھ وزرا کو کابینہ سے ممکنہ طور پر ہٹاکر نئے چہرے شامل کیے جاسکتے ہیں اورکچھ وزرا کے محکمہ میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض وزرا کی کارکردگی سے پارٹی قیادت مطمئن نظر نہیں آرہی ،ان اطلاعات کے حوالے سے سندھ حکومت سے باضابطہ کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا یے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ممکنہ تبدیلی سندھ کابینہ کابینہ میں
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل کے لیے تیاریاں تیز
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل کے لیے تیاریاں تیز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)
آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں تیاریاں تیز ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کی تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور سے ریکارڈ روم کو پرانی ہائیکورٹ بلڈنگ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد کو ریکارڈ کی منتقلی کے لیے سپروائزر مقرر کردیا ہے، جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار نے اس حوالے سے باقاعدہ آفس آرڈر بھی جاری کیا ہے۔
آفس آرڈر کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد پرانی بلڈنگ میں ریکارڈ روم کے امور دیکھیں گے، جن میں ریکارڈ کی ترتیب اور منظم کرنے سے متعلق معاملات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کی تشکیل کے تناظر میں فیڈرل شریعت کورٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور پر منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعروف پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں معروف پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی آئے گی، وزیراعظم نمبرز پورے ہوگئے ہیں، اب ایمل ولی کیا کریں گے؟خاتون صحافی کے سوال پر اعظم نذیر تارڑ نے کیا جواب دیا؟ جے یو آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے سینیٹ کا اجلاس جاری، حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ ستائیسویں آئینی ترمیم پر سینیئرز وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، اہم مطالبہ کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم